مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب عبداللہ انصاری-

  مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب آئندہ 28 جولائی بروز اتوار  6 بجے شام، بمقام مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے مولانا آزاد آڈیٹوریم،واقع75/2A  رفیع احمد قدوائی روڈ کلکتہ –16ہونا قرار پایا ہے۔ مومن کانفرنس اپنےمحسن و بانی عبدالقیوم انصاری کی یوم پیدائش کی مناسبت سے سالانہ تقریب منعقد کرتی رہی ہے،اس موقع سےتعلیمی محاذ پر خدمات کےلئے عبدالقیوم انصاری سے موسوم ایوارڈبھی دیا جاتا ہے۔امسال ادارہ ہٰذاکی جانب سے ایک نیا ایوارڈبرائے سماجی خدمات "اشرف علی انصاری ایوارڈ"بھی دیا جائے گا۔واضح رہے مرحوم ایڈووکیٹ اشرف علی انصاری جو تاحیات اس ادارے کے جنرل سکریٹری رہے ،ان کی رحلت کے بعد پہلی بار سالانہ اجلاس ہونے جارہا ہے،لہٰذا تمام متعلقین اورخیرخواہان مومن کانفرنس سے حوصلہ افزائی کی درخواست ہے۔سبھوں سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ کا خاص خیال رکھیں اور ممنون کریں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا