ہیرالال پال کالج کے پروفیسر پر حملہ کی خبر پاکر ممتابنرجی انہیں فون پر بات کرتے ہوئے ہرطرح کی سیکوریٹی کی یقین دلائی ۔

 ہگلی25/جولائی (محمد شبیب عالم )   ہگلی کون نگر کے ہیرالال پال کالج میں ٹی ایم سی پی  حامیوں کے  بربریت کے شکار پروفیسر سبترتو چٹرجی کے متعلق اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود ہی انہیں فون کی اور تمام طرح کی جانکاری لینے کے بعد انہیں ہر طرح کی سیکوریٹی دینے کی یقین دہانی کیں اور یہ بھی کہیں کہ جس نے بھی اسطرح کی حرکت کی ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا ۔  ادھر کالج میں جھڑپ اور پروفیسر پر حملہ کرنے کی شکایت پر دو کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایک کا نام وجے سرکار اور دوسرے کا نام سندیپ پال بتایا گیا ہے ۔ یہ دونوں ترنمول چھاترا پریشد کے حامی ہیں ۔ آج ان دونوں کو شری رام پور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے انہیں دو دنوں کی پولیس ریمانڈ میں رکھنے کا حکم سنایا ۔   اس معاملے میں شری رام پور کے ایم پی کلیان بنرجی نے بھی پروفیسر کو میسج کرکے معافی مانگا ۔   ادھر پروفیسر پر ہوئے حملہ کے خلاف میں کالج کے دوسرے اساتذہ آج مکمل طور پر لکھائی پڑھائی بند کرکے خاموش احتجاج کیا ۔  ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں ترنمول کا ایک وفد کالج گیا ۔ اس میں اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوسال بھی شامل تھے ۔  دلیپ یادو نے پروفیسر کا پیر چھوکر معافی مانگا اور انہیں یقین دلایا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔  ادھر آج سی پی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی والوں نے پروفیسر پر ہوئے حملہ کے خلاف میں اترپاڑہ تھانہ اور کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا