چندننگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی بڑی کامیابی ہگلی کا بدنام زمانہ کاشی گینگ کے چار بدمعاش پکڑے گئے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی 29/جولائی (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے کئی مقامات پر گزشتہ تین ماہ سے مختلف قسم کے واردات پیش آئے جسکی وجہ سے کئی کمشنر بھی بدلے گئے ۔ ابھی دو تین ہفتہ قبل بنڈیل علاقے میں ترنمول رہنما کو دن کے اجالے میں لوگوں کے بھیڑ میں بنڈیل اسٹیشن پر گولی ماردی گئی تھی ۔ اسی کے بعد یہاں کئی کمشنر بدلے گئے اور ابھی یہاں چندننگر کے پولیس کمشنر کے طور پر ہمایوں کبیر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ انکی سخت حکمت عملی اور چوکسی کی وجہ سے ہگلی کا مشہور بدمعاش کاشی گینگ کے چار بدمعاشوں کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ آج چندننگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر چنسورہ میں پریس میٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ گوہاٹی کے الوباڑی کے قریب اسکون مندر میں چھپے کاشی گینگ کے دو بدمعاش سومن پال اور سمیر سادھو خاں کو چندننگر سی پی کے پانچ رکنی ٹیم گرفتار کرکے انہیں لیکر آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 16جولائی کو چنسورہ کے پیپول پاتی علاقے میں ایک ڈکیتی ہوئی تھی ۔ اس وقت یہ بھی سنا گیا کہ یہ لوگ چندننگر کے اردی بازار میں کسی کا خون کرنے کے لئے پلان تیار کررکھے تھے ۔ اسی وقت سے پولیس انکی تلاش میں لگ گئی تھی اور گزشتہ 27جولائی کو سومن اور سمیر کو گوہاٹی سے گرفتار کیا گیا اور انہیں ٹرینجٹ ریمانڈ پر لیکر چنسورہ لایا گیا ۔ اس کے بعد ان دونوں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد دو اور بدمعاشوں کا نام سامنے آیا ۔ ایک کا نام صغیر عالم عرف محمد جہانگیر اور دوسرے کا نام محمد نوشاد بتایا گیا یہ دونوں چندننگر کے اردی بازار کے علاقے کے ہی رہنے والے ہیں ۔ ان پر پہلے سے بھی بہت سارے معاملے درج ہیں خون لوٹ وصولی غنڈہ گردی ڈکیتی جیسے درجنوں معاملے درج ہیں ۔ پولیس کمشنر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی انکے خلاف کارروائی شروع کردیئے تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ انکو عدالت میں پیش کرنے کے بعد سات دنوں کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم سنایا گیا ہے ۔ ان چاروں بدمعاشوں کے یہاں سے دو ون سوٹر ایک سات ایم ایم اور دس راؤنڈ گولیاں برآمد کی گئی ہے ۔ یہ اتنے سارے ہتھیار کہاں سے لائے ہیں انکے ساتھ اور کون ہیں پولیس اسکی تلاش شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں غنڈہ ٹیکس وصولی ختم کرنا میرا اولین مقصد ہے ۔ اور پروموٹروں کو بھی بتادیا گیا ہے کہ کسی کو غنڈہ ٹیکس نہ دیں اور اگر کوئی زور زبردستی روپئے کی ادائیگی کرتا ہے تو سی پی کو براہ راست بتائیں ۔ گزشتہ کچھ مہینوں کے درمیان یہاں جرم کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔ بنڈیل میں ترنمول رہنما دلیپ رام کا خون ، چنسورہ بڑابازار میں گینگ وار ڈکیتی جیسے کئی بڑے جرم ہوچکے ہیں ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment