امیت کھرے نے مربوط اور منظم معلومات کی فراہمی پر زور دیا





کولکاتا‘27/جولائی، 2019:
وزارت برائے اطلاعات ونشریات کے سکریٹری شری امیت کھرے کی صدارت میں وزارت کےتحت آنے والے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ آج نیشنل لائبریری ،کولکاتا میں ایک میٹینگ کی۔ پریس انفارمیشن بیورو، کولکاتا نے اس میٹینگ کی میزبانی کی۔
اس میٹینگ میں وزارت کے تئیں آنے والے تمام میڈیا دفاتر کی مالی و انتظامی کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر، شری کھرے نے کہا کہ مربوط اور منظم  طریقہ کار مؤثر اور کارآمد معلومات کی فراہمی کی ضامن ہے۔ شری کھرے نے کہا کہ جدید ہندوستان کی تعمیر کیلئے زمینی سطح پر لوگوںتک کامیاب کہانیاں پہوچانا نہایت ضروری ہے۔ اور پی آئی بی، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کو یہ کام بخوبی انجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے اعلی افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگی سے متعلق معلومات مثلا پانی کا تحفظ، جیسی خبرے عام لوگوں تک پہوچانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کمیونیٹی ریڈیو کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے کو بھی اس کے قیام کی طرف راغب کریں۔ شری کھرے نے کہا کہ اس کےلئے مرکزی حکومت 50فیصد مالی امداد فراہم کرے گی۔
اس موقع پر سکریٹری کو دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کی جدید کاری کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
مس جین نامچو، اےڈی جی، پی آئی بی، کولکاتا، ڈاکٹر دیبا مترا مترا، ڈائریکٹر، ایس آر ایف ٹی آئی اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ 

.......................................

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार