کولکاتا میں 12 ویں راشٹریہ ہندی سنگوشٹھی کا اہتمام


کولکاتا‘31/جولائی، 2019:
معروف ناول نگار اور افسانہ نگار منشی پریم چند کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 12 ویں راشٹریہ ہندی سنگوشٹھی (ہندی کے موضوع پر قومی سمپوزیم) کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے اسپات شری فاگن سنگھ کولستے نے کیا۔ سمپوزیم کا اہتمام میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن لمیٹیڈ ( ایم ایس ٹی سی ) کے زیر تحت مرکزی وزارت برائے اسپات پی ایس یو کے ذریعہ کیا گیا۔
اس سمپوزیم کے اہتمام پر شری کولستے نے ایم ایس ٹی سی کے افسران اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندی کو سلیس و سادہ زبان بنانے میں پریم چند نے اہم کردار ادا کیا۔ ہمیں ہندی زبان کو توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام محکمہ جات میں ہندی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔ نیز زبان کوفروغ دینے کیلئے تمام وزارتوں میں راج بھاشا اکائیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ مواصلات میں ہندی زبان کا استعمال کریں۔
اس موقع پر وزارت برائے اسپات کے جوائنٹ سکریٹری شری ٹی سری نیواس، جوائنٹ ڈائرکٹر کے شری آنند کمار، ایم ایس ٹی سی کے چیئرمین -کم- منیجنگ ڈائرکٹر شری بی بی سنگھ اور دیگر اہم شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
12th Rashtriya Hindi Sangosthi held in Kolkata
..................

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same