گھر میں بیٹھکر ترنمول پارٹی کرنا اب نہیں چلےگا ، جو عوامی خدمات میں ساتھ ہونگے وہی پارٹی میں رہیں گے : تپن داس گپتا

 ہگلی31/جولائی (محمد شبیب عالم ) جن سنجوگ (عوامی رابطہ ) " دیدی کے بولو " مہم کی شروعات ہگلی ضلع میں آئندہ دو اگست سے کی جائے گی ۔  آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے ایک پریس کانفرینس کرکے یہ باتیں بتائی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ایک طرف جہاں عوامی رابطہ کو بڑھانے کےلئے حکومت کی نئی حکمت عملی کے متعلق تفصیلات بتایا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ہگلی لوک سبھا سیٹ کی ناکامی پربھی دبے انداز میں برہمی دیکھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ "بام " کا ووٹ " رام " کے کھاتے میں چلا گیا جسکی وجہ سے ترنمول کو نقصان جھیلنا پڑا ۔ ساتھ ہی اپنے کچھ لوگوں کی لاپرواہی نے ہمیں نقصان پہونچا یا ۔   اس معاملے میں انہوں نے بلکل کھلے انداز میں کہہ دیاکہ اب گھر میں بیٹھکر ترنمول پارٹی کرنا نہیں چلےگا ۔ جو عوام کے ساتھ انکے دکھ درد سکھ تکلیف کے دنوں میں ساتھ نہیں رہیں گے وہ لوگ یہاں ترنمول کرنا چھوڑدیں ۔ جنکا برتاؤ عوام کے ساتھ عوام کے درمیان بہتر ہوگا انہیں کو آئندہ دنوں علاقے میں ترنمول کی رہنمائی کرینگے ۔ انہوں نے یوتھ ترنمول کرنے والوں کو بھی کہا کہ ہاتھ باندھ کر گھومنا اب نہیں چلےگا ۔ ہاتھوں کو جوڑ کر عوام کے درمیان جانا ہوگا ۔ جو پارٹی میں رہکر پارٹی کی ہی برائی کرتے پھرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔ پارٹی میں ان ایکٹیو لوگوں چاہے وہ بلاک صدر ہوں یا ٹاؤن صدر ہوں ایسے رہنماؤں کا عہدہ بدل دیا جائے گا ۔ نئے لوگ نئے لڑکوں کو سامنے لایا جائے گا جو پارٹی کےلئے کچھ کرگزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔  تپن داس گپتا نے صحافیوں کو اور بتایا کہ عوامی رابطے کی مہم میں یہاں کے چئیرمین  کونسلر پردھان  پنچایت ممبر ضلع پریشد پنچایت سمیتی کے عہدے داران لوگوں کے درمیان جائیں گے ان سے ملیں گے ۔  ہمارا مقصد یہی ہوگاکہ لوگ ہمارے برتاؤ سے ہمیں اپنا رشتے دار سمجھنے لگیں ۔ ہماری وزیر اعلیٰ کو بھی صرف وزیر اعلیٰ نہ سمجھیں انہیں بھی اپنے رشتے دار کی طرح سمجھیں ۔ اسکے لئے ہمیں بھی لوگوں کو اپنا رشتے دار سمجھکر ہی ملنا پڑےگا اور رشتے دار کا معنی ہی ہوتاہے ایک دوسرے کے سکھ دکھ درد کو سمجھنا ۔    انہوں نے کہا کہ ویسے بھی میں گزشتہ آٹھ سال سے یہاں ایم ایل اے ہوں لوگوں کے ساتھ ملتا رہا ہوں یہاں ترقیاتی کاموں کی ایک لمبی فہرست ہے جو ہم نے عوام کے لئے کیا ہے ۔  لیکن پھر بھی ہماری وزیر اعلیٰ کے عوام کے ساتھ براہ راست ملنے کی مہم اور حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم عوام سے اور قریب ہونگے ۔ ان سے ملاقات کرینگے انکا دکھ درد شکایت سنیگے انکے یہاں رات بھی گزاریں گے ۔ صبح ترنمول کی پرچم کشائی کرکے واپس آئیں گے ۔   آج ضلع کے تمام ایم ایل اے اپنے اپنے حلقے میں اخباری نمائندوں  صحافیوں کے زریعے دیدی کے بولو کو عام لوگوں تک پہونچا نے کےلئے یہ پریس کانفرینس بلائی گئی ہے ۔  " دیدی کے بولو" مہم میں صحافیوں کا بھی اہم رول ہوگا ۔  پریس میٹ کے اختتام کے بعد راہگیروں میں " دیدی کے بولو " اسٹیکر کارڈ اور کونسلروں کے درمیان ٹی شرٹ تقسیم کیا گیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا