مودی حکومت - ٹو کا پہلا پچاس دن -


نئی دہلی‘29/جولائی، 2019:
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے بتایا کہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کے پہلے 50 دن کو فیصلہ سازی اور صحیح سمت میں کام کرنے والی حکومت کہا جاسکتا ہے۔ کیونکہ مرکزی حکومت نے اپنے پہلے 50 دنوں میں ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت 5 ٹریلین ڈالر کرنے ، بنیادی ڈھانچوں اور تجارت کو فروغ دینے ، سبھوں کو بااختیار بنانے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے ارادے کو بیاں کرچکی ہیں۔
2019-20 تا 2021-22 کے درمیان ’’سبھوں کو بااختیار بنانے‘‘ ، ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش‘‘  کے عزم کو یقینی بنانے کیلئے ’’پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین‘‘ کے تحت غریبوں کو 1.95 کروڑ مکان فراہم کرنے کیلئے تجویز رکھی گئی ہے۔ 2022 تک جبکہ ملک کی آزادی کا 75 واں سال مکمل ہوگا حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر دیہی خاندان میں بجلی کی فراہمی اور صاف کوکنگ گیس کنکشن کی سہولت دستیاب ہو۔
اسی طرح سے ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت 2024 تک تمام دیہی گھروں میں صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا بھی ہدف رکھا گیا ہے۔ نیز ’’پردھان منتری کرم یوگی من دھن یوجنا‘‘ کے تحت 1.5 کروڑ روپئے سے کم سالانہ آمدنی والے 3 کروڑ چھوٹے دوکانداروں اور اور خردرہ تاجروں کو پنشن دی جائے گی۔اسی طرح سے مندرا قرض کے تحت ہر خود انحصار گروپ (ایس ایچ جی) میں کام کرنے والی ایک خاتون کو ایک لاکھ روپئے تک کا قرض لینے کی اجازت ہوگی۔ غیر سبسڈی والے ایل پی جی کی قیمت 100 روپئے فی سلنڈر کم کی گئی ہے۔
تجارت کو فروغ دینے کیلئے مودی حکومت نے 2019 کے بجٹ میں400 کروڑ روپئے تک کی سالانہ آمدنی والی کمپنیوں کیلئے کارپوریٹ ٹیکس شرح 25 فیصد رکھی ہےجو کہ پہلے 250 کروڑ روپئے تھی۔ 99.3 فیصد کمپنیوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ ایس سی/ ایس ٹی کے مابین انٹر پرینیور شپ کو فروغ دینے کیلئے ’’اسٹینڈ اپ انڈیا ‘‘ اسکیم 2025 تک جارہی رہے گی۔
First 50 days of Modi Govt-II- Our Government working in direction of “Saare Jahan Se Achha Hindustan Hamara”- Shri Mukhtar Abbas Naqvi
..................

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا