ایک باہری سیاسی جماعت مغربی بنگال کی تہذیب کو بگاڑ کر حکومت کرنا چاہتی ہے بنگال کے عوام اسکا جواب اسی انتخاب میں دینگے : ہمایوں کبیر


 

             بردوان 9/فروری ( محمد شبیب عالم )  چندن نگر کے سابق کمشنر ( آئی پی ایس ) ڈاکٹر ہمایوں کبیر کے استعفیٰ کے بعد آج تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ۔   آج مشرقی بردوان کے کالنا بیدیا پور رام کرشنا فٹبال میدان میں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے سامنے ترنمول میں شمولیت اخیتار کرلیا ۔ ریاستی وزیر مملکت و مشرقی بردوان ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سوپن دیب ناتھ نے سابق آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ہمایوں کبیر کے ہاتھ میں ترنمول کانگریس کا پرچم لہرا دیا ۔  کالنا کے اس میدان میں ماٹی اتسو تقریب منائی جارہی تھی ۔ جہاں ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیکھنے اور انکی باتیں سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کے علاوہ عورتوں کو بھی دیکھا گیا ۔     ہمایوں کبیر اسی سال جنوری مہینے کے 29 تاریخ کو اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔ اس خبر کو پاتے ہی پورے ہگلی ضلع میں چہ میگوئیاں  سی شروع ہوگی تھی قریب قریب سبھی شعبے حلقے میں ۔ اس دن جب ہمایوں کبیر سے نمائندہ عوامی نیوز نے پوچھا تھا تو انہوں نےکہا کہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے ۔ بس ذاتی وجوہات بتایا اور کہا کہ میں کچھ لکھنے پڑھنے کا کام کرنا چاہتا ہوں ۔ ڈاکٹر کبیر فلموں کےلئے بھی کام کرچکے ہے ۔ وہ اچھے قلمکار بھی ہیں بنگلہ اخبارات میں انکے کالم شائع ہوتے رہے ہیں  ۔ وہ کئی کتابیں بھی لکھ چکے ہیں ۔ انکی ایک کتاب کی رسمِ اجراء ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ سال کولکاتا بک فیئر میں کرچکی ہیں ۔    آج ہمایوں کبیر ترنمول کا پرچم تھام تے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ کی جمکر تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ کام کرنا خوشگوار رہا ہے ۔ جسطرح سے کورونا ، امفان کے دور میں کام کی ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ اسکی طرح کی خدمت کا مثال اور کہیں نہیں ملےگا ۔ جسطرح سے وزیر اعلیٰ بنگال کے عوام کے دکھ درد مصیبت میں ساتھ رہتی ہے ۔ اس سے مجھے پختہ یقین ہےکہ تیسری دفعہ بھی مغربی بنگال کی حکمرانی انہیں ہی ملےگی ۔    وہیں ترنمول کو اپنانے کے ساتھ ہی بی جے پی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک باہری سیاسی جماعت مغربی بنگال میں داخل ہوکر یہاں کی تہذیب و بگاڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہےاور لوگوں میں ذات دھرم کے نام پر نفرت پھوٹ ڈال کر مغربی بنگال پر حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ مگر انہیں شاید پتہ نہیں ہےکہ مغربی بنگال کے عوام کا یہ کلچر تہذیب نہیں ہے اور یہ اسطرح کی باتوں پر یقین نہیں رکھتے یہاں کے عوام اس نفرت کا جواب اسی اسمبلی انتخاب میں آپکو دینگے ۔    بتایا جاتا ہےکہ سابق آئی پی ایس ڈاکٹر ہمایوں کبیر اسی سال اسمبلی انتخاب میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔ لیکن انہیں کس حلقہ سے امیدوار بنایا جائے گا ابھی اس بات کا خلاصہ نہیں ہوپایا ہے ۔  واضح ہوکہ ڈاکٹر ہمایوں کبیر سے پہلے انکی اہلیہ انیندیتا داس کبیر بھی کچھ ہی ماہ قبل ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی تھیں ۔         ادھر ہمایوں کبیر کی ترنمول میں شامل ہونے کی خبر پاتے ہی ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ مجھے پہلے ہی شک تھا ۔ جب تیلنی پاڑہ میں دنگا ہوا تھا اس وقت میں اور ارجن دادا ( ارجن سنگھ ) وہاں جانے کی لگاتار کوشش کئے مگر انہوں نے داخل ہونے نہیں دیا تھا ۔  لاکٹ نے اور الزام لگایا کہ یہ ہمیشہ ترنمول کے حمایت میں کام کرتے آئے ہیں ۔ آخر میں لاکٹ نے یہ بھی کہا کہ مئی ماہ میں ہم اقتدار میں آنے کے بعد اسکا جواب دینگے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا