معید الاسلام کی ہلاکت کے بعد سے ڈی وائی ایف آئی کا لگاتار مظاہرہ پھر ٹرین روکا پولیس کے خلاف زوردار نعرہ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی18/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج بروز جمرات سی پی آئی ایم کی طلباء تنظیم کے جانب سے " ریل روکو " مہم چلائی گئی ۔ دوپہر کو بارہ بجے سے شام چاربجے تک اسطرح کے مظاہرہ کا اعلان گزشتہ کل ریاستی سی پی آئی ایم کے جانب سے کی گئی تھی ۔ کامریڈ معید الاسلام کی موت گزشتہ گیارہ فروری کو نابنو مہم کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں معید الاسلام شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اور دوسرے دن وہ اپنی زخمیوں کی تاب نہ لاسکا اور اسکی موت ہوگئی ۔ اسکے بعد سے ریاست میں لگاتار احتجاجی مظاہرے ریاستی حکومت اور ریاستی پولیس کے خلاف جاری ہے ۔ گزشتہ کل ریاست کے مختلف تھانوں کا گھیراؤ کیا گیا ۔ اس دن پولیس کی مداخلت پر مظاہرین کو پولیس کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا حالانکہ پولیس پھول لینے سے انکار کرتے دیکھائی دی ۔ دن گزرنے کے ساتھ ڈی وائی ایف آئی کے لیڈران و حامیوں میں شدت دیکھی جارہی ہےاور آج اپنے اعلان کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ریل روکو تحریک چلاتے ہوئے کئی جگہوں پر ریل آمدورفت میں رخنہ ڈالا ۔ حالانکہ کہ اس ریل روکو مہم کا اثر ہگلی ضلع میں کچھ خاص نہیں رہا ۔ لیکن ہوڑہ - بنڈیل مین لائن کے شیرامپور میں ڈی وائی ایف آئی کے ضلع صدر و ریاستی کمیٹی کے ممبر منٹو بیرا ۔ ڈی وائی ایف آئی ریاستی کمیٹی کے ایک اور ممبر متھن چکرورتی ۔ ایس ایف آئی ہگلی ضلع کے صدر و سینٹرل کمیٹی کے ممبر نبو نیتا چکرورتی کے رہنمائی میں ایک گھنٹہ تک ٹرین روکے رکھا ۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن پر ہاتھوں میں معید الاسلام کا پوسٹر بینر لیئے مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس دوران ریاستی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی بھی کرتے دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ہمارا جتنا خون بہے گا تحریک میں ہماری شدت بڑھتی جائے گی ۔ جتنا ہمیں روکا جائے گا ہمارا مظاہرہ تیز ہوتا جائے گا اتنی ہی تعداد میں ہم راستوں پر گلی محلوں سڑکوں پر اتریں گے ۔ ہمارے مظاہرے کو اب روک کر دیکھائیں ۔ ادھر ریل آمدورفت میں رخنہ پڑنے کی وجہ سے مسافروں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسافر مرد عورت کو بیچ راستے میں کسی بھی طرح ٹرین سے اتر کر پیدل متبادل راستے کی تلاش میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔
Comments
Post a Comment