" کھیلا ہوبے ایئ ماٹھے " ہگلی میں مودی کی آمد کے اڑتالیس گھنٹے کے درمیان ممتا کو جوابی جلسہ میدان کا کیا جائزہ


 

ہگلی17فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں موسمی پارہ کے ساتھ سیاسی پارہ بھی تیزی کے ساتھ چڑھ رہا ہے ۔ حالانکہ کہ ابھی تک انتخاب کے دن کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ ایک زرائع سے اطلاع مل رہی ہےکہ آئندہ 22فروری کو مودی مغربی بنگال کے دورے پر آرہے ہیں ۔ انکی آمد کے بعد ہی انتخابی دن تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے ۔    وہیں وزیراعظم کی آمد کو لیکر ریاستی حکومت میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے اور مودی کے جلسہ کا جواب دینے کے لئے ریاستی حکومت بھی زوردار طریقے سے تیاریوں میں لگ گئی ہے ۔ 22 فروری کو مودی ہگلی ضلع کے ڈنلپ ساہا گنج میدان میں جہاں انتخابی جلسہ کریں گے ۔ ٹھیک اسکے 48 گھنٹے بعد یعنی 24 فروری کو اسی میدان میں ممتا بنرجی کا جلسہ منعقد ہوگا ۔  اس جلسہ کو لیکر تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہے ۔ آج بروز بدھ صبح ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کے رہنمائی میں ڈنلپ میدان کا جائزہ لیا گیا ۔ انکے ساتھ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تین داس گپتا ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اور کئی رہنماء دیکھائی دیئے ۔ یہاں ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان و حامیوں کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا کہ " کھیلا ہوبے ایئی ماٹھے " وہ کافی پرجوش نظر آرہے تھے ۔  اس موقعے پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مودی کے خلاف جوابی جلسہ ہے ؟  اس پر انہوں نے کہا کہ آپ صحافی اخباری نمائندے کس بات کو کسطرح سے لیتے ہیں کیا الفاظ دیتے ہیں یہ آپ بہتر جانتے ہیں ۔ مگر میں یہی کہونگا کہ یہ جلسہ مغربی بنگال کی تہذیب کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف جلسہ ہے ۔ یہ جلسہ ریاست میں امن و امان کی نقصان پہونچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جلسہ ۔ یہ جلسہ جھوٹے افواہ پھیلانے والوں کے خلاف جلسہ ہے ۔ یہ جلسہ ملک کے عوام کو نقصان پہونچانے والوں کے خلاف جلسہ ہے ۔ جسے ممتا بنرجی کرنے جارہی ہیں ۔  ممتا بنرجی اس جلسہ میں ایک دفعہ پھر اپنے دس سالہ ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے پیش کریں گی ۔  لیفٹ فرنٹ کے زمانے میں جو ترقیاتی کام نہیں ہوا تھا اور اسکے بعد کسطرح سے مغربی بنگال میں ترقیاتی کام انجام دیا جارہا ہے ۔ یہ باتیں بھی وزیر اعلیٰ عوام کو بتائیں گی ۔    اس دوران دلیپ یادو سے سوال کیا گیا کہ ہندوستان کا نمبر ایک اور پہلا ٹائر فیکٹری " ڈنلپ " برسوں سے بند پڑی ہے ۔ ممتا بنرجی اقتدار میں آنے سے قبل بھی بولی تھیں کہ اس فیکٹری کو چالو کروائیں گی ۔ مگر آج یہ فیکٹری بلکل ویران میدان بنا ہواہے اور اب انتخابی موسم بھی آگیا وزیر اعظم بھی آرہے ہیں اور وزیر اعلیٰ بھی تو کیا ڈنلپ کے لئے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ؟  اس پر دلیپ یادو نے کہا کہ مجھے میرا اختیار معلوم ہے ۔ کس معاملے میں کتنا کیا بولنا ہے ۔ اتنا ہی بونگا کہ اس معاملے میں مجھے کچھ بھی کہنے کا ادھیکار و اختیار نہیں ہے ۔  دلیپ یادو اور پوچھا گیا کہ گزشتہ الیکشن میں یہاں اس علاقے میں ممتا بنرجی آئی تھیں اور اب پھر الیکشن میں ہی یہاں تشریف لارہی ہیں ؟  اس پر دلیپ یادو نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعلیٰ کے جلسے کے لئے بڑے میدان کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی کچھ ٹیکنیکل ضروریات بھی ہوتی ہے ۔ کافی تعداد میں پارٹی ممبروں کے علاوہ عام لوگوں کی شرکت بھی ہوتی ہے ۔ ایسے میں کسی بھی میدان میں جلسہ ممکن نہیں ہوتاہے ۔  آخر میں ان سے پوچھا گیا کہ " کھیلا ہوبے " ؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ہاں کھیل تو ہوگا ہی نفرت کی آگ بھڑکانے والے منھ کی کھائیں گے ۔ ریاست کے عوام کے درمیان نفرت کی بیج بونے والوں کی شکست ہوگی اور ممتا بنرجی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنیں گی وہ بھی ڈھائی سو سیٹوں پر کامیابی کے ساتھ ۔ اس لئے کے وہ عوام کے لئے ہمیشہ سے تھیں ہیں اور رہیں گی تو عوام بھی انکے ساتھ تھے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا