رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل بند ہزاروں مزدور بےروزگار مخالفت میں جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی مل انتظامیہ کے خلاف زوردار نعرہ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی28/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج صبح رشڑا کے چمپاروڈ ویلنگٹن جوٹ مل کے سامنے تین مزدور یونین آئی این ٹی یو سی ، اے آئی ٹی یو سی اور سی آئی ٹی یو کے رہنمائی میں ہزاروں مزدور راستے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ویلنگٹن جوٹ مل کے سی ای یو ایس کے کھیلواڑ کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے جم کر مظاہرہ کیا ۔ جسکی وجہ سے قریب ڈیڑھ گھنٹے تک آمدورفت مکمل طور پر بند رہا ۔ صبح آٹھ بجے جب اس مظاہرے کی اطلاع شیرامپور تھانے کی پولیس کو ملی وہ فوراً موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو دیکھتے ہوئے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر آمدورفت بحال کروائی ۔ اس مظاہرے کے متعلق آئی این ٹی یو سی کے رہنماء پرویز انجم ، سی آئی ٹی یو کے رہنماء بابو اختر اور اے آئی ٹی یو سی کے رہنماء پروش بسواس ساتھ ہی موقعے پر موجود امام رجہ نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمرات کے روز ویلنگٹن کارخانے کی ٹیچر ڈپارٹمنٹ کی مشین اکھاڑا جارہا تھا ۔ اس کے خلاف ہم لوگوں نے آواز اٹھا ۔ اس دن مل انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ مگر سنیچر کی رات ساڑھے نو بجے کا بنسی ( ہارن ) تو بجایا ۔ مگر اسکے ٹھیک آدھا گھنٹہ بعد یعنی دس بجے مل گیٹ پر نوٹس لگادیا گیا ۔ جس میں لکھا گیا ہےکہ پاٹ ( جوٹ ) کی قلت کی وجہ سے کارخانہ چلانا مشکل ہورہا ہے ۔ اسی سسپینس آف ورک کا نوٹس لگایا جارہا ہے ۔ وہیں اس نوٹس کے ساتھ اس مل کے ان دو مزدوروں ستیندر سنگھ اور بھولا کرموکار کو گیٹ باہر کا نوٹس بھی لگایا ہوا تھا ۔ اس کی خبر جب مزدوروں کے کانوں تک پہونچی وہ ایک دم سے گھڑا گئے کہ آخر یہ ہوا کیا " کہیں مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا تحفہ تو نہیں " ہے ؟ صبح ہوتے ہی 6 بجے کے قریب یہ تینوں مزدور ٹریڈیونین کے رہنمائی میں مزدور جمع ہوگئے اور مظاہرہ شروع ہوگیا ۔ اس دوران اس کارخانے کے سی ای یو ایس کے کھیلواڑ کے خلاف دور ہٹو کا نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی راستے کی ناکہ بندی بھی کیا ۔ اسکی اطلاع پاکر شیرامپور تھانے کی پولیس صبح آٹھ بجے کے قریب موقعے پر پہچ گئی ۔ یہاں کی صورتحال دیکھتے ہوئے راستے کی ناکہ بندی کرنے کو کہا مگر مزدوروں اور رہنماؤں نے انکی باتیں نہیں سنی ۔ اسکے بعد پولیس کی جانب سے شیرامپور کے ایس ڈی او دفتر میں آج ہی یعنی اتوار کے روز سہ پہر تین بجے سہ فریقی میٹنگ طلب کر نے کی باتیں کہی گئی ۔ اس بات سے مظاہرین متفق ہوگئے اور ناکہ بندی ختم کرتے ہوئے آمدورفت بحال کردیا ۔ ادھر ایس ڈی او دفتر میں آج کی میٹنگ کے متعلق پرویز انجم نے بتایا کہ آج سہ فریقی میٹنگ غیر نتیجہ رہا ۔ مل انتظامیہ جوٹ کی کمی کا حوالہ یہاں بھی دیا ۔ آئندہ میٹنگ جمعہ کو لیبر کمشنر کے دفتر میں کی جائے گی ۔
Comments
Post a Comment