رشڑا میتری سدن اسپتال کا جائزہ لینے پہونچے سابق چئیرمین و نائب چئیرمین بتایا میونسپلٹی کو ملی قانونی منظوری


 

ہگلی13/فروری ( محمد شبیب عالم ) رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں چند برسوں سے بند پڑا میتری سن اسپتال کی نئی عمارت بن کر تیار ہوچکی ہے ۔ گزشتہ سات فروری کو شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں افتتاح بھی کیا گیا ۔  آج اس اسپتال کا جائزہ لینے رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن کے ساتھ کئی سابق کونسلر بھی پہنچے اور اسپتال کے اندرونی کام کسطرح سے چل رہا ہے ۔ اسکا جائزہ لیا ۔  اس موقعے پر وجے ساگر مشرا نے اس میتری سدن کے متعلق اہم باتیں بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اسپتال کی دیکھ بھال کے لئے گورنمنٹ آرڈر رشڑا میونسپلٹی کو مل گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میونسپل افیئرس اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ سے اس اسپتال کی طبی سامان کی خریداری کےلئے ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کی منظوری بھی مل گئی ہے ۔ اس سے تمام طرح کے ڈیجیٹل طبی آلات لائی جائے گی ۔  انہوں نے اس کےلئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھرپور تعریفیں کی اور کہا کہ اس اسپتال کے قائم ہونے سے کافی لوگوں کو راحت ملی ہے ۔ مقامی لوگ خصوصی طور پر فیضیاب ہونگے ۔  انہوں نے اور کہا کہ رشڑا میونسپلٹی کے 16 اور 17 نمبر وارڈ میں ممتابنرجی کار " رپورٹ کارڈ " بھی تقسیم کیا گیا اور لوگوں کو ممتابنرجی کی گزشتہ دس برسوں کی کارکردگی کے متعلق اہم باتیں بتائی گئی ۔   وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ اس اسپتال ( میتری سدن ) کو لیکر کئی مخالف جماعتوں کی شکایتیں تھی ۔ لیکن آج انکا منھ بند ہوگیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے دوہزار گیارہ سے لیکر اب تک ریاست کے عوام کے لئے جسطرح سے دن رات ایک کرکے ترقیاتی کام انجام دی ہیں ۔ اسکی مثال کسی دوسری ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے اور انکی یہی کارکردگی انہیں تیسری دفعہ بھی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھائے گی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا