سڑک حادثہ ہر پچیس سیکنڈ میں ایک شخص کی موت ہوجاتی ہے روڈ سیفٹی پر عمل کیا گیا تو لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے : گورو شرما
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی13/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ پولیس لائن کے اندر میدان میں 32واں روڈ سیفٹی منتھ منایا گیا ۔ جہاں روڈ سیفٹی کے متعلق اہم باتیں بتائی گئی ۔ ساتھ ہی راستوں ، ٹرین ، بسوں یا کسی اور جگہوں سے گم یاچوری ہوگئی دو سو سے زائد موبائل فون برآمد کرکے انکے مالکان کے حوالے کیا گیا ۔ اس تقریب میں چندن نگر کے نئے پولیس کمشنر گورو شرما بھی تشریف فرما تھے ۔ انہوں نے اس موقعے پر روڈ سیفٹی کے متعلق کئی اہم باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ لاپرواہیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں روزانہ 3,5 لاکھ لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہوجاتی ہے ۔ یعنی کے ہر پچیس منٹ میں ایک شخص کی موت سڑک حادثے میں ہوتی ہے ۔ اگر ہم روڈ سیفٹی کا خیال کریں اور ٹریفک قانون کو مانیں تو اسطرح کے حادثے میں کمی ہو سکتی ہے ۔ لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں ۔ آج کی اس تقریب کے آرگنائزر ADCP ٹریفک پیناکی رنجن داس کا کمشنر گورو شرما نے شکریہ ادا کیا اور بھرپو ستائش کی ۔ اس دوران انہوں نے اور کہا کہ بہت جلد شراب نویسی ڈرگس کے خلاف مہم چلائیں گے اس سے سڑک حادثے کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔ ساتھ ہی لوگوں سے گزارش کیا کہ آپکے جان پہچان والے ، رشتے دار یا دوست اگر نشہ کرتے ہیں تو انہیں بتائیں کہ اس سے نقصان کہ سوائے کچھ حاصل نہیں ۔ خصوصی طور پر نوجوان کو بتانا ہےکہ نشے سے دور رہیں ۔ یہ موت کے سوا کچھ نہیں دیتا ہے ۔ اس تقریب میں ان لوگوں کو بھی بلایا گیا تھا جنکا موبائل کہیں سے چوری ہوگیا تھا یا گم ہوگیا تھا ۔ اسے برآمد کرنے میں ہماری اسسٹنٹ کمشنر سائبر سیل مومیتا سین اور انکی ٹیم کا اہم رول رہا ۔ جنکے وجہ سے آج دو سو سے زائد موبائل برآمد کرکے انکے مالکان کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس کمشنر گورو شرما نے موبائل کے متعلق کہا کہ " موبائل زندگی کا خاص حصہ بن گیا ہے موبائل گم ہونا مطلب جسم کا کوئی عضو ناکام ہوجانا ہے " اس لئے راہ چلتے پلیٹ فارم اسٹیشن پر استعمال نہ کریں ۔ ساتھ ہی انہوں نے " OTP " کے متعلق کہا کہ آج کایہ سائبر کرائم ہے ۔ آپ کسی بھی صورتحال میں اپنا او ٹی پی نمبر کسی کو بھی نہیں بتائیں ۔
Comments
Post a Comment