رشڑا میں دوارے سرکار مہم سے سو فیصدی لوگ فیضیاب ، ریاست میں امن و امان برقرار دی دی ہی رکھ سکتی ہیں دوسرا کوئی نہیں
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی15/فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا اعلان اسی ہفتے ہونے جارہا ہے اور ممتا بنرجی کو تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے انکے سپاہی میدان میں اتر چکےہیں ۔ یوں تو ممتا بنرجی جسطرح سے عوامی خدمات انجام دیتی ہیں ۔ اسکے متعلق کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لوگ انکی کارکردگی سے متاثر ہوکر تیسری دفعہ انہیں اقتدار کی کرسی پر بیٹھائیں گے ۔ یہ باتیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے انتخابی مہم کے دوران کہا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دی دی کا دس سالہ رپورٹ کارڈ عوام کے درمیان پیش کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ پہلے ریاست کے عوام کچھ ضروری سرکاری کام کاج کو کروانے کےلئے دفتروں میں جایا کرتے تھے ۔ مگر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے تمام دفتر کو لیکر عوام کے درمیان خود جارہی ہیں اور مختلف کام " دوارے سرکار " مہم کے زریعے کیا جا رہا ہے ۔ رشڑا میں اس عمل سے سو فیصد لوگ فیضیابی حاصل کئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وجئے مشرا نے کہا کہ بی جے پی تین ماہ بعد بنگال کے کسی گلی محلے میں بھی نہیں دیکھائی دیگی ۔ دو سوسیٹ پانے کا خواب خواب ہی رہ جائے گا ۔ انہوں نے رشڑا کے ووٹروں سے اپیل کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہاتھ اگر ممتابنرجی سے کہیں تھوڑا سا بھی زیادہ ترقیاتی کام دوسری جماعتیں دی ہیں تو بےشک آپ ان جماعتوں کو ووٹ دے سکتے ہیں ۔ لیکن یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ ممتا بنرجی جو ترقیاتی کام انجام دی ہیں اسکی مثال دوسری کسی بھی جماعت کے جانب سے بنگال کیا دوسری کسی ریاست میں بھی دیکھنے کو نہیں ملےگی ۔
Comments
Post a Comment