ہگلی ضلع میں کانگریس سی پی ایم کا مشترکہ مہا جلوس برسوں بعد پھر سے یہ لال نظارہ دیکھا گیا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کی تاریخ کا اعلان امید کیا جا رہا ہےکہ آئندہ ہفتہ ہوجائے گا ۔ اس سے قبل تمام سیاسی جماعتیں اب انتخابی مقابلے کے لئے میدان میں اتر چکی ہیں ۔ بی جے پی والوں نے تو حد ہی کردیئے ہیں ۔ ریاست کے ساتھ انکی پوری مرکزی ٹیم مغربی بنگال میں خیمہ گاڑ چکےہیں ۔ وزیر اعظم سے لیکر امیت شاہ ، نڈا کا دوسرا گھر بنگال ہی بن گیا ہے ۔ انکی حرکت سے ظاہر ہونے لگاہے کہ کسی بھی صورت میں مغربی بنگال کے اقتدار پر قابض ہونا ہے ۔ ریاست کے عوام بھی ترنمول کانگریس کی بڑی حریف بی جے پی کو ہی سمجھ رہے ہیں ۔ مگر گزشتہ ایک دو ماہ کی بات کریں تو کانگریس اور سی پی ایم کی دوستی اب لوگوں کے ذہن میں کھٹکنے لگاہے ۔ ادھر کچھ دنوں کے درمیان سی پی آئی ایم انتخابی میدان میں جسطرح سے خود کو جھونک رہی ہے ۔ اس سے ایک الگ ہی دستک ملنی شروع ہوگئی ہےاور خود سی پی ایم والوں کو بھی لگنے لگاہے کہ اس دفعہ انکی محنت بہت حد تک رنگ لا سکتی ہے اور اسی بات کا خیال کرتے ہوئے سی پی ایم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر گئی ہے ۔ ساتھ ہی آئندہ 28 فروری کو کانگریس کے ساتھ مل کر بریگیڈ میدان میں ایک عظیم الشان جلسے کی تیاری کے لئے آج ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا سے لیکر سنگور ، پرسوڑا ، آرم باغ ، کھاناکل ، موگرا ، تریوینی میں کے علاقوں میں ایک " محاجلوس " نکالا ۔ پرسوڑا میں سی پی ایم کے ریاستی رہنماء بمان باسو کے رہنمائی میں عظیم الشان جلوس کا نظارہ لوگوں نے دیکھا ۔ وہیں آج ہگلی ضلع کے موگرا سے ہوتے ہوئے تریوینی کے راستے بانسبیڑیا مل بازار جھنڈا میدان تک سی پی ایم کانگریس کا مشترکہ مہاجلوس دیکھا گیا ۔ ایک دفعہ پھر سے بلکل پرانے انداز میں سی پی ایم کے کارکنان و حامیوں کو ہاتھوں میں جھنڈا لئے مرکزی حکومت کے خلاف خلاف نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ آج کے اس جلوس میں صرف سرخ پرچم ہی نہیں کانگریس کا جھنڈا بھی دیکھا گیا ۔ اس جلوس میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی ، مہنگائی ، بےروزگاری ، پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ اور کسان مخالف بل کے خلاف زوردار نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی آئندہ 28 فروری کو بریگیڈ پریڈ میدان میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی گزارش بھی کی جارہی تھی ۔ اس دوران کانگریس اور سی پی ایم کے رہنماؤں نےکہا کہ چاہے جیسے بھی ہو بی جے پی کو مغربی بنگال میں کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ بی جے پی عوام دشمن پارٹی ہے ۔ لوگوں کے درمیان آپسی ہمدردی محبت بھائی چارگی انہیں پسند نہیں ہےاور اسی لئے گزشتہ ساڑھے 6 برسوں سے پورے ملک کے عوام کو مختلف حصوں میں بانٹ کر رکھ دیئے ہیں ۔ آج ملک کے لوگ الجھ کر رہ گئے ہیں ۔ لیکن مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں ان کو ہم سبق سیکھا کر رہیں گے اور بنگال کے عوام ہی انہیں مرکزی اقتدار کی کرسی سے نیچے اتارنے کی بنیاد ڈالیں گے ۔
Comments
Post a Comment