اسمبلی انتخاب سے عین قبل باشندگان رشڑا کو ساٹھ بیڈوں والا اسپتال کا ملا تحفہ مخالفین کے منھ ہوئے بند
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی8/فروری ( محمد شبیب عالم ) ایک لمبے انتظار کے بعد باشندگان رشڑا کو اسمبلی انتخاب 2021سے عین قبل ملا بڑا تحفہ مقامی لوگوں میں خوشی ۔ 60 بیڈوں پر مشتمل " میتری صدن " اسپتال کا افتتاح ہوا ۔ اس اسپتال کو لیکر اکثر مخالف جماعتوں کے جانب سے احتجاج ، دھرنا ، جلسہ جلوس مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اتوار کی شام رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں شیرام پور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں اسپتال کا افتتاح ہوا ۔ اس سے قبل رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا پوجا پاٹھ بھی کئے تھے ۔ رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں پانچ منزلہ میتری صدن اسپتال کی نئی عمارت قائم کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہےکہ اس اسپتال میں تمام نئی تکنیک کے تحت پیتھالوجی ڈیجیٹل ایکسرے اور دوسری سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی حاملہ خاتون کےلئے بھی خصوصی بندوبست علاج معالجہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ نئی تکنیک سے لیس ایمرجنسی شعبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اس اسپتال کے افتتاح سے علاقائی لوگوں کے علاوہ دوسری جگہوں کے لوگ بھی فائدہ حاصل کریں گے ۔ اس افتتاحی تقریب میں رشڑا میونسپلٹی کے نائب سابق چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی سابق کونسلر اور مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر سدیپتو بھی شرکت فرما تھے ۔ ہیں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کو بھی دیکھا گیا ۔ اس افتتاحی تقریب کے دوران ایم پی کلیان بنرجی کو ایک دفعہ پھر تیور میں دیکھا گیا ۔ پہلے تو وہ ریاستی حکومت اور ریاستی وزیر اعلیٰ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو ایک ایک کرکے گنوایا ۔ اسکے بعد مودی پر بلکل بھڑکیلے انداز میں زبانی وار کرتے ہوئے کہا کہ جب دیکھو من کی بات ۔ ارے کتنی تمہارے من میں باتیں ہیں ۔ کام کی بات کیوں نہیں کرتے ہو ۔ ممتا بنرجی کی حکومت نہ من کی بات کرتی ہےاور نہ کام کی بات بلکہ کام کرکے دیکھاتی ہے لوگ اسکی کام کی چرچہ و باتیں کرتے ہیں ۔ اسکے بعد رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا اور سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ ہم ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے شکر گزار ہیں ۔ وہ لگاتار عوامی خدمت میں لگی ہوئی ہیں ۔ اس اسپتال کے دوبارہ شروع ہونے سے لوگوں کے درمیان بے انتہا خوشی پائی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جسطرح سے گزشتہ دس برسوں میں ترنمول کانگریس کے جانب سے مغربی بنگال کے ساتھ اس رشڑا میونسپلٹی کے علاقے میں بھی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں اس کو یہاں کے لوگ کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے ۔
Comments
Post a Comment