ہگلی ضلع میں بھی عیدِ قرباں معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے پرسکون ماحول میں منائی گئی
ہگلی2/اگست ( محمد شبیب عالم )
کورونا وباء لوگوں کی آزادی پر بندشیں لگارکھا ہے ۔ جسکی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات اور کارکردگی کہ ساتھ کھل کر عبادت کرنے پر بھی پابندی لگادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے ہر چھوٹے بڑے بزرگ نوجوان کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ نہ جانے کب اس بلاع سے نجات ملےگی ۔ کورونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ مسلمانوں کو عبادت و تہوار کو متاثر کیا ہے ۔ پہلے شبِ برات پھر رمضان اسکے بعد عید الفطر ۔ عید کے بعد ہرکوئی امید لگارکھا تھا کہ عیدِ الضحیٰ تک اس بلاع کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ مگر حالات میں اس قدر تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ ہاں لیکن عیدِ قرباں کی نماز تمام مسجدوں میں لوگوں نے ادا کیا ۔ ساتھ ہی قربانیاں بھی کیئے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے لوگوں نے مسجدوں میں نماز پڑھے اور راحت محسوس کیا ۔ ادھر نماز کے بعد سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی اپنی روایت کے مطابق آج بھی رشڑا اور چاپدانی کے علاقوں میں گئے وہاں جاکر مقامی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین و کونسلر کے علاوہ مقامی لوگوں سے بھی ملیں انہیں عید الضحیٰ کی مبارکباد بھی دیئے لئے ۔ ساتھ ہی مقامی آئمہ اکرم سے بھی ملاقات کئے انکے ساتھ اطمینان سے گفتگو بھی کیا ۔ اسطرح سے آج ایک وقت کے لئے ایسا محسوس کیا گیا کہ اب کورونا کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کو گلے لگاتے مصافحہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا بھی لوگوں سے ملے اور عید الضحیٰ کا مبارکباد دیا ۔ وہیں چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی علاقے میں لوگوں سے ملے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے نظر آئے ۔
Comments
Post a Comment