رشڑا میونسپلٹی میں اڑتیس بیواؤں کو ایک کالین اسکیم کے تحت مالی مدد کی گئی ۔
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) ریاستی حکومت یونہیں ماں ماٹی مانس کی حکومت خود کو نہیں کہتی بلکہ انکے خدمت ہرممکن طریقے سے کرتی ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عوام کے لئے مختلف اسکیموں کے ساتھ ساتھ بیوہ عورتوں خصوصی طور پر جنکے شوہر ساٹھ سے کی عمر سے قبل ہی اس دار فانی سے رخصت ہوگئے ہیں انکے بیواؤں کےلئے حکومت " ایک کالین " اسکیم کے نام سے ایک بار چالیس ہزار روپئے کی مالی مدد عنایت کرتی ہے ۔ آج اسی اسکیم کے تحت ایک دفعہ پھر سے رشڑا میونسپلٹی کے ۔رائن بنرجی حال میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے 38 بیواؤں کے ہاتھوں میں رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرمین پرشن وجئے ساگر مشرا اور میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان چالیس ہزار روپئے کا چیک سونپ دیا ۔ اس دوران وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ ممتابنرجی صرف نام سے نہیں انکے کام میں بھی ممتا جھلکتی ہے اور ہم سب انکے سپاہی ہیں ۔ آج انہیں کی ہدایت پر ہم یہاں ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کا نعرہ ہے کہ ہم کسی کو بھوکا نہ رہنے دینگے اور نہ بھوکا سونے دینگے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہر چھ ماہ میں ایک تقریب منعقد کرکے بیواؤں ماں بہنوں کی فہرست تیار کرکے انکے درمیان رقم سونپ دی جاتی ہے ۔
Comments
Post a Comment