گزشتہ ساڑھے تین ماہ ترنمول کو چھوڑ کسی بھی سیاست جماعت کو عوامی خدمت کرتے نہیں دیکھاگیا : کلیان بنرجی

ہگلی2/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ بدھان سبھا کے راج ہاٹ انچل ترنمول کانگریس کے جانب سے راج ہاٹ ہائی اسکول میدان میں قریب ضرورت مندوں کے درمیان مفت سبزی و خوردنی اشیاء کی تقسیم کے لئے بازار لگائی گئی تھی ۔ جہاں اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کو لیکر لاک ڈاؤن جاری ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگ خاصے پریشان ہیں ۔ مگر لوگوں کو راحت پہونچانے کےلئے گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے ترنمول کانگریس عوامی خدمت میں لگی ہوئی ہے ۔  باقی کوئی بھی سیاسی جماعت سی پی ایم ، کانگریس یا بی جے پی کوئی بھی عوامی خدمت کے لئے عوام کے بیچ دیکھائی نہیں دیئے ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے اور کہا کہ عوامی خدمت کرنا منھ کی بات نہیں ہے ۔ یہ سماجی کام جو لوگ کرتے ہیں وہیں جانیں گے اور اس کام کو ترنمول کانگریس روز اول سے ہی کرتی آرہی ہے ۔  اس دوران کلیان بنرجی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی مخالف جماعتوں کے جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ آئندہ 2021میں ترنمول کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔ ساتھ ہی ہگلی ضلع میں ایک بھی سیٹ نہیں ملےگا ؟  اس پر انہوں نے سخت لہزا میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہنے میں کیا جاتا ہے ۔ کسی کے کہنے یا شراپ دینے سے لوگ مرجاتے یا ختم ہوجاتے تو کیا کہنا  ؟  ہاں میں بھی کہہ رہا ہوں دلیپ گھوش اور انکے لوگ 2021کے بعد سانڈ کے پیٹھ پر بیٹھ کر گھومتے دیکھائی دینگے ۔۔۔۔۔ !  یہ مغربی بنگال ہے یہاں کی مٹی زرخیز ہے ترنمول کو ختم کرنے کا خواب دیکھنا بند کریں 2021 کے انتخاب کے بعد ترنمول کے خلاف تنقید کرنے والے بھی دیکھائی نہیں دینگے ۔          آج راج ہاٹ اسکول میدان میں تمام طرح کی تازہ سبزیاں سے لیکر چاول تیل دال اور دیگر کرانے کا سامان سات سو سے زائد ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔ اس تقریب کا افتتاح کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔  یہاں معاشرتی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے سبزیوں اور کرانے کے سامان کا اسٹال لگایا گیا تھا ۔ جہاں باری باری سے ایک ایک کرکے لوگ وہاں جاتے اور وہاں کھڑے لوگ انکے تھیلے میں یہ غزائی اجناس ڈال دیتے ۔  آج کی اس تقریب میں کلیان بنرجی کے علاوہ ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، ریاستی وزیر و پردیش ترنمول کانگریس کی نائب صدر اسیما پاترو ، سنگور کسان آندولن و ایم ایل اے بیچارام مننا ، ایم ایل اے اسیت مجمدار ، ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے چئیرمین پرشن گوری کانتو مکھرجی ، منوج چکرورتی ، نیشیش گھوش اور دیگر لیڈران و کارکنان شامل تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا