پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی بایاں بازو کا دیش بچاؤ دیوش منایا گیا ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی9/اگست ( محمد شبیب عالم ) ملک میں بڑھتی بدعنوانی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں ریلوے ، ہوائی جہاز ، بینک اور درجنوں شعبوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپ دینے کے خلاف ساتھ ہی ملک میں مذہبی منافرت کی آگ بھڑکانے ، بےروزگاری جیسے درجنوں معاملے کے خلاف آج سی آئی ٹی یو کے جانب سے پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ملک بچاؤ جمہوریت بچاؤ کے نام سے مظاہرے ہوئے ۔ ہگلی ضلع کے اترپاڑہ کون نگر جی ٹی روڈ موڑ پر راستے کی ناکہ بندی بھی کی گئی ۔ ضلع سی پی آئی ایم کے جانب سے اطلاع کے مطابق آج کی یہ تقریب سی آئی ٹی یو کے جانب سے بلائی گئی تھی جس میں بایاں بازو کی کی تمام تنظیمیں مشترکہ طریقہ سے یہ اجلاس منعقد کی ۔ citu . dyfi . sfi . جیسے تنظیم شامل رہے ۔ یہ تقریب ڈانکونی ۔ تارکیشور ۔ سنگور ۔ سیرامپور ۔ چاپدانی ۔ بسنسبیڑیا ۔ تریوینی ۔ میں بھی منائی گئی جہاں راستوں پر س پی آئی ایم حامی کھڑے ہوکر مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ وہیں بھدریشور میونسپلٹی کے قریب بابو بازار سے گیارہ نمبر وارڈ کے سی پی آئی ایم کے سابق کونسلر محمد ہاشم اور سی آئی ٹی یو سینٹرل کمیٹی کے ممبر محمد قاسم کے علاوہ سابق چئیرمین دیب گوپال چکرورتی ، گوتم سرکار ، سوپن چکرورتی جیسے کئی رہنماؤ شامل ہوئے ۔ انکی قیادت میں بابو بازار سے جلوس نکالی گئی اور بھدریشور اسٹیشن جا کر ختم ہوا ۔ اس دوران مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بلند کرتے دیکھائی دیئے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment