کوروناوباء سے ملک کے لوگ پریشان ہیں انہیں راحت پہونچانے کے بجائے بی جے پی سیاست کرنے میں لگی ہے : سریش مشرا

ہگلی16/اگست ( محمد شبیب عالم ) جب سے مودی حکومت ملک میں قائم ہوئی ہے ۔ تب سے کوئی ایسا دن مہینہ سال کوئی بھی ایسا دن باقی نہیں رہا ہے جہاں ملک کے لوگ پریشان نہ ہوں ۔  اسکے باوجود بھی وزیر اعظم لمبی چوڑی فیک تقریر کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرمین پرشن سریش مشرا نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کے دوران کہا ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج پورے ملک کے عوام کورونا وباء سے پریشان ہیں ۔ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو راحت پہونچانے کے بجائے سیاست کرنے میں لگی ہے ۔    آج چاپدانی میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں ، ڈیزل ، پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ، مہنگائی ، بےروزگاری ، ریلوے سے لیکر بینک اور دیگر کئی اہم شعبوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپنے کے خلاف چاپدانی کے پالتا گھاٹ سے منجوشری تک ایک عظیم الشان جلوس نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کے ساتھ سابق کونسلر بھی شرکت کئے ۔ یہ جلوس چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔ اس احتجاجی جلوس میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو بھی شامل ہوئے ۔ ان رہنماؤں کے سینے پر مرکزی حکومت کے خلاف تختی بھی دیکھا گیا ۔ جلوس کے دوران مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ کے نعروں سے چاپدانی شہر گونج اٹھا ۔  جلوس کے اختتام پر دلیپ یادو نے بھی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کو بدترین عمل بتایا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार