چنسورہ تالڈانگہ دتہ کالونی میں نوجوان نے کی خودکشی بیوی لاپتہ
ہگلی21/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج اس ہفتے لاک ڈاؤن کا دوسرا دن تھا ۔ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس کی جہاں سختی دیکھی گئی وہیں ضلع میں لگاتار دو دنوں سے جاری بارش نے بھی لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کی ۔ اسی دوران چنسورہ تالڈانگا دتہ کالونی میں ایک 25 سالہ نوجوان شانتنو بسواس کی موت کی خبر ملی ۔ بتایا گیا کہ شانتنو کی لاش اسکے گھر میں جھولتی ہوئی ملی ۔ جس کی گردن میں پرانے کپڑوں کی ڈور تھی ۔ لیکن کیا اس نے خودکشی کیا تھا ؟ لیکن کیوں ۔ اس معاملے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ شانتنو اور اسکی بیوی یہاں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے ۔ وہ پیشہ سے راج مستری تھا ۔ روزانہ صبح صبح اٹھتا تھا اور کام پر چلاجاتا تھا ۔ لیکن آج دن گئے تک اسکے گھر کا دروازہ بند دیکھکر پڑوسی حیرانی محسوس کئے اور دروازہ پیٹ کر اسے آواز دینے لگے ۔ مگر جب اندر سے کوئی آواز نہیں ملی تو لوگوں نے دروازہ توڑ دیا اور دیکھا کہ شانتنو پھندے سے جھول رہا ہے ۔ یہ دیکھتے ہی علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیا ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر لاش کو برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال بھیج دیا ۔ وہیں پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق جسطرح سے لاش پھندے سے جھولتی ہوئی پائی گئی ہے ۔ اسطرح سے خودکشی کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے اس لئے کہ پھندے سے جھولتے وقت شانتنو کا پیر زمین سے سٹا ہوا تھا ۔ پولیس معاملے کی تحقیق میں لگ گئی ہے ۔
Comments
Post a Comment