چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین کا ہاتھ پکڑکر بی جے پی کے اہم رکن ترنمول میں میں ہوئے شامل
ہگلی19/اگست ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں بی جے پی کامیابی کی تیاری میں ابھی لگی ہی تھی کہ ایک ایک کرکے اسکے لوگ پارٹی چھوڑ کر ترنمول
میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں ۔ اسطرح سے آئندہ بدھان سبھا انتخاب میں ترنمول کو کمزور کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ہی بکھرتے دیکھائی دینے لگے ہیں ۔ ویسے اسکا کتنا فائدہ کس کو ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ مگر فلحال ہگلی ضلع میں ترنمول آئندہ انتخاب کےلئے مظبوط دیکھائی دے رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی پر یقین کرتے ہوئے اور انکی کارکردگی سے متاثر ہوکر ہی آج یہ لوگ ترنمول کا پرچم تھامے ہیں ۔ آج ایک تقریب کے دوران چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین کا ہاتھ پکڑ کر پانچ سو سے زائد بی جے پی کارکنان و حامی ترنمول میں شامل ہوگئے ۔ بھدریشور بی جے پی یووا مورچہ کے نائب صدر شری اوم ساہا ، بھدریشور میونسپلٹی علاقے کے بی جے پی کے اہم رکن رکھال چکرورتی ، دھرمیندر سنگھ ، آشیش ساؤ اور منوج داس کے ہمراہ بھدریشور سے لیکر چندن نگر تک کے کل پانچ سو کے قریب بی جے پی کارکن اور حامی ترنمول میں شامل ہوگئے ۔ انکے ہاتھوں میں اندر نیل سین نے ترنمول کا پرچم تھما کر استقبال کیا ۔ اندر نیل سین نے کہا کہ اس سے ضلع میں ترنمول کانگریس اور مظبوط ہوگئی ۔ 2021 انتخاب کی تیاریاں اندرونی طور پر شروع ہوچکی ہے ۔ اسی درمیان بہت تیزی کے ساتھ دل بدلتے ہوئے ایک دوسری سیاسی جماعت کو آئے دن دیکھا جارہا ہے ۔ اس معاملے میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں ترنمول کا پلڑا بھاری ہے ۔ پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق معاملے میں گزشتہ 21جون کو شہید دیوس کے موقعے پر ممتابنرجی کا کہنا تھا کہ کوئی اگر بھول یا غلطی سے بی جے پی ، کانگریس یا سی پی آئی ایم میں چلے گئے ہیں تو وہ ترنمول میں واپس آجائیں ۔ آج لگتا ہے کہ ممتابنرجی کی باتوں کا اثر سیاسی کارکنان و حامیوں میں دکھنے لگاہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ لوگ پارٹیاں بدلتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

Comments
Post a Comment