چنسورہ میں ٹریفک کنٹرول روم کا افتتاح خلاف ورزی کرنے والوں کی کیمرے سے نگرانی فائن کی رشید پہونچے گی گھر تک

ہگلی19/اگست ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ریاستی حکومت ٹریفک نظام کو بلکل تکنیکی طریقے سے بحال کرنے پر زور لگادی ہے تاکہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ حادثات پر بھی قابو پائی جاسکے ۔  وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آج چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کے رہنمائی میں چنسورہ کے کھادیناموڑ پر ٹریفک پولیس کنٹرول روم کا افتتاح ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس وویک سہائے کے ہاتھوں ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف ٹریفک بھیدت راج بھندیش اور دیگر افسران شرکت کئے ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس کنٹرول روم کے زریعے ٹریفک سے منسلک مختلف پہلوؤں پر نظر رکھی جاسکے گی ۔  ایک لفظ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ چنسورہ شہر کو کولکاتا بنانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے ۔  اس دوران اے ڈی جی وویک سہائے نے صحافیوں کو بتایا کہ آج سے پانچ چھ ماہ قبل ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کے لئے کل 2700 نئے پوسٹ کا انتخاب کی تھیں ۔ جس میں یہ چندن نگر کا ٹریفک پولیس کنٹرول روم بھی شامل ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ جسطرح سے کورونا وباء پھیلی ہوئی ہے ۔ اس صورت میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے قریب نہ جاکر سیدھے انکے گھروں تک فائن کی رشید پہونچا دی جائے گی ۔  انہوں نے اس نئی تکنیک سے لیس ٹریفک سسٹم جسے ریڈ لائٹ وائلینس ڈٹیکشن بھی کہا جاتا ہے ۔  یہ ایک طرح کا کیمرہ ہے ۔ جس جو راستے چوراہے سے گزرتے ہوئے تمام لوگوں کو اپنے کیمرے میں قید کر لیگی ۔ اسکی نظر سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا اور یہ کیمرہ خود بخود انکی گاڑیوں کے نمبر کو ریڈ کر لیگا ۔ جسکی مدد سے ہم انکے یہاں تک پہنچ جائیں گے ۔ پہلے کیا تھا ۔ بھیڑ میں تمام گاڑیوں پر نظر رکھنی بہت مشکل تھی ۔ لیکن اب اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارا کام آسان ہوجائے گا ۔ ساتھ ہی اس تکنیک کی مدد سے کب کس وقت کتنی ٹریفک رہے گی وہ بھی پتہ چل جائے گا اور اسکا ڈاٹا بھی جمع ہوجائے گا ۔ اس تکنیک کی مدد سے حادثات پر قابو پانے میں مدد ملےگی ۔ ساتھ ہی اسکی ڈاٹا کی مدد سے ریاست بھر میں کب کہا کیسے کتنا حادثہ ہوا وہ بھی بآسانی معلوم کیا جا سکےگا ۔  اس کیمرے میں ایک طرح کا سینسر لگاہوا ہے ۔ جسکی مدد سے ہی خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں تک فائن کی رشید یا چلان گھروں تک پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے اور کہا کہ جو لوگ لگاتار تین دفعہ ٹریفک خلاف ورزی میں پکڑے گئے لوگوں کے ڈرائیونگ لائسینس منسوخ کردیئے جا سکتے ہیں ۔   آج اس افتتاحی تقریب کے دوران اے ڈی جی وویک نے چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں کی دعوت پر اس کنٹرول روم کی افتتاح کرنے آیا ہوں ۔ انہوں نے چندن نگر پولیس کمنشنریٹ کے علاقے میں اسطرح کے تکنیکی ٹریفک نظام کو لگائے جانے کےلئے شکریہ ادا کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا