رشڑا میں سرسوتی پوجا کا منتر " نو این آر سی ، نو سی اے اے کی جاپ کہا مرکزی حکومت ہم سے غیر ضروری کاغذات مانگ کر گھر سے بے گھر کرنا چاہتی ہے ۔
ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سب سے پہلے میدان میں اتری تھیں ۔ آج یہ آندولن سرسوتی پوجا تک پہونچ گئی ۔ پوجا میں منتر پڑھا گیا " نو این آر سی ، نو سی اے اے ۔ یہ واقعہ ہے رشڑا میونسپلٹی کے تحت سترہ نمبر وارڈ کی سبوج ساتھی کلب کی جہاں بچہ بچہ عورت مرد پوجا کرنے کے بعد پرارتھنا کیا کہ مرکزی حکومت ہم ملک کے عوام کے خلاف کالا قانون لگاکر ہمارا سکھ چین چھین نے کی کوشش کررہی ہے اس سے ہمیں نجات ملے ۔ شہریت قانون کے نام پر ملک کے عوام کو گھر سے بےگھر کردینے جیسی صورتحال پیدا کی ہے اس سے راحت ملے ساتھ ہی اور بھی ایسی پرار تھنا کئے کہ ان " اسبھ سکتی " کا ناس ( خاتمہ ) ہو ۔ اس پوجا کے دوران مقامی کونسلر سوبھوجیت سرکار نے کہا کہ ممتا بنرجی جو این آر سی و سی اے اے کے خلاف آواز بلند کی تھیں وہ آج پورے ملک کی آواز بن گئی ہے اسی لئے آج ہم سرسوتی پوجا کے منتر میں مزہبی منتر کی جگہ " نو این آر سی ، نو سی اے اے " کا جاپ کیا گیا ۔ ساتھ ہی عوام پر کالا قانون سے نجات پانے کی پرارتھنا دعا کی گئی ۔ چھوٹے چھوٹے بچے پوجا کررہے ہیں اس دوران بچے منڈپ میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف پوسٹر لگایا ساتھ ہی ہاتھوں میں فلیکس لہراتے نظر آئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پلاسٹک پر روک تھام اور پلاسٹک استعمال سے بچا جائے کا میسج دیا گیا ۔اسکے لئے پورے پنڈال کی تعمیر میں پلاسٹک کا ایک ٹکڑا بھی استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ہم تمام ہندو مسلمان سکھ عیسائی اور دیگر تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے ہیں اور رہیں گے ۔ مرکزی حکومت غیرضروری طور پر ہم سے کاغذات مانگ کر ہمیں الجھن میں ڈال کر رکھ دی ہے ہر شہری خوف کے شائے میں زندگی گزر بسر کر رہا ہے ۔ مرکزی حکومت ہمارے درمیان سازش کے تحت آپس میں لڑا کر ہمیں اپنے قبضے میں کرنا چاہتی ہے اور انگریزی حکومت کی طرح ہمیں قیدی بنا کر رکھنا چاہتی ہے ۔
Comments
Post a Comment