سی پی آئی ایم اور کانگریس کا ہڑتال کے بعد شام ہوتے ہی انکے 55 کارکنان ترنمول کا پرچم تھاما ۔
ہگلی8/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ایک طرف جہاں سی پی آئی ایم اور کانگریس مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک غیر عام ہڑتال بلائی تھی ۔ وہیں آج۔شام ہوتے ہی انکے کل 55 کارکنان چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم تھام لیا ۔ ساتھ ہی بی جے پی کے بھی چالیس کارکنان ترنمول کو اپنا لئے ۔ آج شام کو۔چاپدانی میں ترنمول کانگریس کے جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا نئے سال کے موقعے پر غریب ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر لوگوں سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ایک 55 رکنی ٹیم وہاں پہونچی اور چئیرمین کے ہاتھوں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔ اسی وقت بی جے پی کے چالیس کارکن بھی ترنمول کا پرچم تھام کر ترنمول میں شامل ہوگئے ۔ اس کے بعد بی جے پی والوں نے کہا کہ آج ملک میں بی جے پی جو صورتحال بناکر رکھی ہے اس سے ہمیں خاصی تکلیف کا احساس ہواہے ۔ ہم۔پہلے آنکھیں بند کرکے مودی اور بی جے پپ کی حمایت کرتے تھے ۔ مگر گزشتہ چند برسوں سے اسکے عوام مخالف حرکتوں سے صرف عام لوگوں کاہی نہیں بلکہ ہمارا بھی نقصان ہورہا ہے ۔ جس سے پریشان ہوکر آج ہم ممتا بنرجی کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ساتھ ہی یہاں چئیرمین جسطرح سے ترقیاتی کام انجام دے رہےہیں متاثر ہو کر ہم نے ترنمول کا ہاتھ تھاما ہے ۔ چئیرمین سریش مشرا انکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب ممتا بنرجی کی حمایت میں اچھا کچھ کرکے انکا اور ترنمول پارٹی کے ہاتھ کو مضبوط کرینگے ۔
Comments
Post a Comment