ہگلی ضلع میں سوامی ویویکا نند کی 157 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر جلوس جلوس و ثقافتی تقریب منعقد کی گئی ۔
ہگلی12/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ملک بھر کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی سوامی ویوکا نند کی 157 ویں یومِ پیدائش کے موقعہ پر جلوس نکالی گئی ۔ چاپدانی میں کے ایم بیام سمیتی کلب نے یہ جلوس نکالی جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے علاوہ کئی کونسلر بھی اس سوبھا یاترا میں شامل ہوئے ۔ اس دوران کئی ثقافتی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ چئیرمین سریش مشرا عظیم انقلابیوں کے مجسمے پر پھولوں کا ہار پہنایا ۔ وہیں بانسبیڑیا میں بھی مختلف کلب اداروں کے لوگوں نے سوامی ویویکانند کے یومِ پیدائش کے موقعے پر جلوس کے ساتھ ثقافتی تقریب بھی منعقد کئے ۔ چنسورہ میں بی جے پی والوں نے بھی سوامی جی کو یاد کیا اور جلوس نکالا ۔
Comments
Post a Comment