شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف چنسورہ میں ترنمول کا عظیم الشان جلوس ۔

ہگلی11/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ایک طرف جہاں پورا کولکاتا شہر و مضافات وزیراعظم نریندر مودی کی کولکاتا آمد کے خلاف " گو بیک " واپس جاؤ کا نعرہ لگارہا تھا ۔ وہیں آج چنسورہ میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف سخت تنقید کرنے والے شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی چنسورہ کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف عظیم الشان جلوس میں شامل ہوئے اور آج پھر سخت لفظوں میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے لگائے ۔  آج کی اس جلوس میں چنسورہ میونسپلٹی کے چئیرمین گوری کانتو مکھرجی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کو دیکھا گیا ۔ اس جلوس میں خواتین کارکنان و حامیوں کی تعداد بھی دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ۔  یہ احتجاجی جلوس چنسوری کے کھادینا موڑ سے شروع ہوئی اور تاریخی گھڑی موڑ پر جاکر ختم ہوئی  ۔   وہیں دوسری طرف آج ترنمول کی اس جلوس کو لیکر لوگوں نے الگ الگ تاثرات پیش کرتے پائے گئے ۔ زیادہ تر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کیا کہ آج جہاں مودی کے کولکاتا آمد کے خلاف طبلہ تنظیم سے لیکر دیگر تمام سیاسی تنظیم خواتین تنظیم مخالفت میں کھڑی تھی ۔ مودی واپس جاؤ کا نعرہ بلند کررہی تھی ۔ لیکن اس مخالفت میں نہ ہی ترنمول لیڈران نظر آئے اور نہ کارکنان اور نہ ہی انکا پرچم نظر آیا ۔  کچھ لوگوں نے ترنمول کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ترنمول سی اے اے کی مخالفت کررہی ہے یا اندرونی طور پر مودی کی حمایت کررہی ہیں ۔ ایک شخص نے تو یہ بھی کہا کہ میں ٹی وی پر مودی پی ایم کے کولکاتا آنے کی خبر دیکھ رہا تھا ۔ انکی مخالفت کرتے تمام طرح کے جھنڈے دیکھائی دیئے ۔ میں پہلے سوچ رہا تھا دی دی پورے ہندوستان میں مودی کی سب سے پہلی اور بڑی مخالفین میں سے ایک ہے ۔ انکے لوگ نظر نہیں آرہے ہیں تو کیا ہوا جھنڈا کہیں نہ کہیں دیکھائی دے گا مگر افسوس کہ دور دور تک ترنمول جھنڈا نظر نہیں آیا حالانکہ ترنگا جھنڈا ضرور دیکھائی دیا ۔ یہ کیسی مخالفت ہے ہماری سمجھ سے باہر ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا