رشڑا پریمیئر لیگ سیزن دو کا افتتاح آئندہ اٹھارہ جنوری سے پولیس پریس اور رشڑا میونسپلٹی بھی دوستانہ میچ کھیلے گی ۔
ہگلی10/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں لوریٹو ڈے اسکول کے قریب رشڑا پریمیئر لیگ ( RPL ) کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرینس منعقد کی گئی ۔ آر پی ایم کے صدر ستیہ پرکاش ، آر پی ایل کے چئیرمین پربھات کمار اور سیکریٹری جتندر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ رشڑا پریمیئر لیگ سیزن 2 کا افتتاح آئندہ 18جنوری سے ہونے جارہا ہے اور فائنل 20 جنوری کو ہوگا ۔ یہ ٹورنامنٹ رشڑا کے لینن میدان میں کھیلا جائے گا ۔ کھیل کا وقت دوپہر تین بجے کا رکھا گیا ہے ۔ فائنل کے دن وقت میں تبدیلی ہو سکتی ہے اسکی اطلاع دے دی جائے گی ۔ آر پی ایل کمیٹی نے اور بتایا کہ پہلا سیزن دولاکھ روپئے کے بجٹ کا تھا ۔ مگر اس بار کھیل شیدائیوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے سیزن دو کا بجٹ قریب آٹھ لاکھ روپئے رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس بار کل پچیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کے ہر وارڈ سے ایک ٹیم شامل کی گئی ہے اور ہر وارڈ کی ٹیم میں سات کھلاڑی مقامی ہونگے اور چار باہری کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی ۔ اسکے علاوہ اس بار خواتین کرکٹ کی بھی ایک نمائشی کھیل ہوگا ۔ اسکے لئے کل 25 خواتین کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی رشڑا میونسپلٹی ، رشڑا پولیس کے ساتھ ہگلی ضلع جرنلسٹ کی بھی ایک ٹیم رکھی گئی ہے جو انکے درمیان ایک دوستانہ نمائشی میچ کھیلی جائے گی ۔ آر پی ایل کے چئیرمین پربھات کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے رشڑا کے ان بچے بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا جو کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر ان کو کسی طرح کا سپورٹ نہیں ملنے کی وجہ سے وہ کھیل کی دنیا میں آگے نہیں نکال پاتے ہیں ۔ ایسے میں ہی ان بچے بچیوں کے لئے ہر طرح کی ممکن تعاون کرنے کے لئے آگے بڑھے ہیں تاکہ یہ بچے خود کے ساتھ رشڑا اور مغربی بنگال کا نام روشن کر سکیں ۔ اسکے لئے بہت جلد رشڑا میں ہی کھیل کود کے لئے کوچنگ کا بھی اہتمام کرنے کے لئے ہم آگے بڑھ رہے ہیں جہاں سے بچوں کو بہتر کوچنگ دلوا کر انہیں کھیل کے میدان میں آگے بڑھا یا جاسکے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں جو بچے کامیاب ہونگے انکے لئے ہم لوگ ضلعی سطح کے کھیل کود میں حصہ لینے کے لئے تیار کرینگے ۔ ہم کوشش کرینگے کہ انہیں ایسا اسٹیج دیں جہاں سے وہ کھیل کی دنیا میں اپنی بہتر قابلیت پیش کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیاب ٹیم کو نقدی 51 ہزار کے ساتھ ٹرافی وہیں رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 31 ہزار روپئے کا انعامات دیاجائے گا ۔ اسکے علاوہ خصوصی انعامات بھی رکھا گیا ہے ۔
Comments
Post a Comment