چار جنوری سے تیسواں رشڑا میلہ 2020 کا ہوگا آغاز قوالی اور مشاعرہ بھی ہوگا فلمی ہستیاں بھی تشریف لائیں گے ۔
ہگلی3/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج رشڑا میونسپلٹی کے کانفرنس روم میں رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ چار جنوری سے رشڑا میلہ 2020 شروع ہورہا ہے ۔ جو 15 جنوری تک چلے گا ۔ میلے کا افتتاح شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس میلے میں ایک طرف جہاں کتابیں فروخت ہونگی وہیں مختلف اقسام کے کل 350 اسٹال لگائے جائیں گے ۔ اس میلے میں دو روپئے سے لیکر لاکھوں روپئے تک کے سامان فروخت ہونگے ۔ جو انسانی زندگی میں روزمرہ کی ضروریات ہے وہ بھی یہاں دستیاب ہونگے ساتھ ہی الیکٹرانک سامان سے لیکر گاڑیوں تک کے اسٹال لگائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ہر روز شام سے لیکر رات دس بجے تک کلچرل تقریب بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ جس میں ہندی بنگلہ گانا کے ساتھ لوک سنگیت ۔ مارسل آرٹ کی نمائش ساتھ ہی ہندی اردو زبان میں قوالی و مشاعرے بھی ہونگے ۔ اس میلے میں ہندی اور بھوجپوری فلموں کے اداکار اداکارائیں کے ساتھ گلوکار بھی اپنا جلوہ بکھیریں گے ۔ چئیرمین نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کئی لاکھ لوگ اس میلے سے لطف اندوز ہونگے ۔ انہوں نے اور کہا کہ پورے میلے کا دائرہ وائی فائی سے لیس ہوگا ۔ میلہ کے اندر داخل ہوتے ہی لوگ بلکل مفت میں وائی فائی کا مزہ لینگے ۔ میلے میں داخلہ کے لئے پانچ روپیہ بطورِ entry fee رکھا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ میلے کے اندر ہی فون کے زریعہ رشڑا میونسپلٹی کے رہنے والے باشندے اپنی مسائل اور شکایت بتا سکیں گے ۔ ساتھ ہی رشڑا میونسپلٹی اپنے جانب سے ایک APP جاری کرے گی ۔ اسکے علاوہ ایک ٹول فری نمبر IVR SYSTEM کے بھی جاری کی جائے گی ۔ جس کے تحت لوگ اپنی شکایتیں یا کوئی بھی مسائل درج کرا پائیں گے ۔ اسکے علاوہ میلہ کے دوران کیبل ٹی وی نیٹورک سسٹم کے تحت ٹیلیویژن LIVE PHONE IN تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس درمیان عوام کے ساتھ چئیرمین نائب چئیرمین کے علاوہ چئیرمین ان کونسل و دیگر ممبران رو بہ رو ہونگے ۔ چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے اور بتایا کہ اس میلہ میں تمام دھرم مذاہب کے لوگوں کو خیال میں رکھتے ہوئے مختلف طرح کے تقریبات منعقد کیا جارہا ہے ۔ امید کرتا ہوں رشڑا کے علاوہ دور دراز سے بھی لوگ اس میلے میں شرکت کریں گے اور لطف اندوز بھی ہونگے ۔ ہر روز دوپہر دو بجے سے لیکر رات کو آٹھ بجے تک میلہ چلے گا ۔ رات آٹھ بجے کے بعد میلہ میں داخلہ بند ہوجائے گی اور رات دس بجے کے درمیان میلہ مکمل طور پر بند کردیا جائے گا ۔ آج اس پریس کانفرنس میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین کے علاوہ نائب چئیرمین زاہد حسن خان اور دیگر کئی ترنمول کونسلر کے ساتھ میونسپلٹی انتظامیہ بھی شرکت فرمائے تھے ۔
Comments
Post a Comment