ہگلی ضلع کے صنعتی حلقہ میں عام ہڑتال کامیاب رہا ، ریل آمدورفت بھی متاثر ہوئی ایک دو جگہوں پر ہلکی جھڑپیں بھی ہوئی ۔


   ہگلی8/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج سی پی آئی ایم اور کانگریس پارٹی کی جانب سے کل دس ٹریڈ یونین کی حمایت میں بلائی گئی مشترکہ عام ہڑتال ہگلی ضلع میں بھی دیکھنے کو ملا ۔ یہاں ضلع کے قریب قریب تمام جوٹ ملوں اور دیگر صنعتی حلقوں میں صبح سے ہی بند مکمل طور پر کامیاب دیکھنے کو ملا ۔ بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل سے لیکر تیلنی پاڑہ کی وکٹوریہ جوٹ مل رشڑا کی ہیسٹنگ اور ویلنگٹن جوٹ ملوں میں بندی دیکھی گئی ۔  وہیں دوسری جانب سی پی آئی ایم اور کانگریس بند حمایتیوں نے بانسبیڑیا ریلوے اسٹیشن پر صبح گاڑیاں روکا مگر کچھ دیر بعد ہی موگرا تھانہ کی پولیس اور آر پی ایف کی مداخلت کے بعد ریل آمدورفت بحال ہوگیا ۔ کچھ اسی طرح کا حال دوسرے اسٹیشنوں جیسے چنسورہ چندن نگر مانکنڈو شری رامپور اسٹیشنوں پر دیکھا گیا ۔ رشڑا اور  شری رامپور ریلوے اسٹیشن کے قریب اوور ہیڈ تار پر کیلے کا پودا پتہ پھینک کر ریل آمدورفت میں رخنہ ڈالی گئی ۔ رشڑا اسٹیشن پر بند کے دوران پولیس اور بند حمایتیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی ہوئی کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ شری رامپور میں کھٹک بازار سے لیکر اسٹیشن بازار تک مکمل طور پر دکانیں بند رہیں ۔ ساتھ ہی یہاں کے بیشتر شاپنگ مال بھی بند پایا گیا ۔ وہیں شری رامپور مرکزی ڈاک کھانا میں بھی ہڑتال دیکھنے کو ملا ۔ یہاں کے ملازمینوں نے بتایا کہ ہم کسی سیاسی نظریہ کے تحت بند میں شامل نہیں ہیں ۔ لیکن ہمارا بھی بہت سارے مطالبات ہیں جسکی وجہ سے ہم بھی بند کی حمایت میں ہیں ۔ شری رامپور میں اسٹیشن اور بازوں میں بند حمایتیوں کی عظیم الشان پر امن جلوس دیکھی گئی ۔  آدی سپتو گرام اسٹیشن کے قریب چوماتھ پر جی ٹی روڈ گھنٹوں بند رہا جسکی وجہ سے راستے پر گاڑیوں کی قطار سی لگ گئی ۔ اس دوران ایک چیز دیکھا گیا کہ بند حامی موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کو بآسانی آنے جانے دے رہے تھے ۔ کچھ گھنٹے بعد پولیس آکر ناکہ بندی ہٹانے میں کامیاب ہوگئی ۔  اس دوران سی پی آئی ایم کے مقامی رہنماء گوہر علی ملک نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کالا قانون مذہب کے نام پر بٹوارہ کے خلاف ہم راستے پر اترے ہیں اور جب تک مرکزی حکومت کو اقتدار سے دستبردار نہیں کردیتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔  اس دوران سی پی ایم والوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ کو اندرونی طور پر مرکزی حکومت کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں عوام مخالف کام انجام دے رہی ہے ۔ مہنگائی کے مارے غریب مزدوروں کی زندگی مشکل بن چکی ہے اور یہ صرف سیاست کرنے میں لگے ہیں ۔  ادھر پنڈوا میں سی پی ایم کے مقامی ایم ایل اے امجد حسین کی رہنمائی میں پنڈوا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر بیٹھکر گھنٹوں احتجاج کرتے دیکھا گیا ۔ کچھ لوگ گردن میں سبزیوں کی مالا پہنے مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ اس دوران آپ اور ڈاؤن دونوں جانب ٹرینیں قطاروں میں کھڑی نظر آئی ۔  وہیں اترپاڑہ ، ہند موٹر اسٹیشن کے درمیان بند حمایتیوں نے ریلوے لائن پر دس بجے سے لیکر گیارہ بجے تک راستہ روکے کھڑے نظر آئے ۔ اسکے بعد ریل کی پٹری پر چلکر اتر پاڑہ سے ہند موٹر جلوس نکال کر فلیگ مارچ کرتے ہوئے گئے ۔ ادھر تارکیشور ، سنگور میں بھی ریل آمدورفت متاثر رہا ۔ بند حمایتیوں نے ریلوے کے علاوہ جی ٹی روڈ اور قومی شاہراہیں بھی بند کیا ۔  ضلع میں زیادہ تر علاقوں میں بازار دکانیں بند رہیں ۔ ویسے کچھ جگہوں پر شام ہوتے ہی دکانیں و سبزیوں کی بازار کھل گئیں ۔  بس کے علاوہ ٹوٹو آٹو بھی بند دیکھا گیا ۔ آج اس ہڑتال سے متعلق عام لوگوں سے بات کی گئی تو زیادہ تر لوگ بند کی تائید کرتے ہوئے دیکھے ۔ لوگوں نے کہا کہ ہم این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کرسکتے ہیں تو آج ایک دن کے لئے ہڑتال کیوں نہیں کرسکتے آخر یہ بھی تو مرکزی حکومت اور عوام مخالف قانونی مخالفت کا حصہ ہی تو ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا