انگس میں منگنی کی رسم کے بعد ہنگامہ توڑ پھوڑ ایک زخمی تھانے میں شکایات درج حملہ آور فرار ۔
ہگلی6/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بھدریشور تھانہ کے تحت انگس مومن پاڑہ علاقے گزشتہ رات شاہد آفریدی نامی لڑکے کا منگنی کی تقریب منائی جارہی تھی ۔ بوکس لگاکر گانا بجانا ہورہا تھا ۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد کچھ لوگ آفریدی کے گھر آئے اور ساؤنڈ بوکس بند کرنے کو کہا اور واپس چلے گئے ۔ پھر آج صبح وہی لوگ دوبارہ شاہد آفریدی کے گھر آئے اور سب سے پہلے گھر کی چاؤ نی ٹالی کو توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔ اچانک سے لوگوں کی اس حرکت کو دیکھ آفریدی کی ماں فیروزہ خاتون ان سے پوچھنے اور روکنے کی کوشش کی تو ان لوگوں نے انکے ساتھ دھکا مکی شروع کردیا اس۔دوران انکے سر پر چوٹ آگئی اور وہ گر پڑیں ۔ اس معاملہ میں شاہد آفریدی سے پوچھا گیا تو اس نے کہا ہم لوگوں سے کسی کی دشمنی نہیں تھی ۔ مگر کل رات حسنین صدیقی عرف کلو کا داماد زبیر اپنے چند دوستوں کے ساتھ یہاں آیا اور کہنے لگا یہ گانا ٹھیک نہیں وہ گانا ٹھیک نہیں ۔ مائک ساؤنڈ باکس بند کرو ۔ اس وقت گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی ہم لوگ کچھ نہیں بولے اور وہ لوگ بھی واپس چلے گئے ۔ مگر آج صبح نو بجے کے قریب زبیر اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ اچانک سے میرے گھر پر حملہ کردیا اور ٹالی کی چھت کو توڑنے پھوڑنے لگا ۔ جب میں اور میری ماں انہیں روکنے کی کوشش کئے ان لوگوں نے میری ماں کو دھکا دے کر گرا دیا انکے سر پر چوٹ آگئی ادھر تب تک یہ تمام حملہ آور فرار ہوگئے ۔ اسکے بعد ماں کو چندن نگر اسپتال میں داخل کرایا اور ان بدمعاشوں کے خلاف تھانے میں شکایت کیا ۔ اس معاملے میں حسین صدیقی کو یہ کہتے سنا گیا کہ میرا داماد کچھ نہیں کیا ہے کچھ لوگ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ادھر اس معاملے میں پولیس سے بات کی گئی تو پولیس نے کہا کہ انکے خلاف شکایت کی گئی ہے فلحال وہ فرار ہے پولیس کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments
Post a Comment