چار سالہ لاپتہ بچے کی لاش تالاب سے مردہ حالت میں پائی گئی پورے علاقے میں غم و شوگ کا ماحول ۔

 ہگلی13/جنوری ( محمد شبیب عالم )  پنڈوا کے تننا نیتاجی کالونی علاقے کا رہنے والا چار سال کا بچہ اپوروا کانجی لال اتوار کی دوپہر گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے اچانک سے لاپتہ ہوگیا ۔ وہ مقامی ایک آنگن واڑی اسکول میں پڑھتا تھا ۔  گھنٹوں گزر جانے کے بعد بچہ جب گھر باہر کہیں دیکھائی نہیں دیا تو گھر والے ایکدم سے پریشان ہوگئے اور پاس پڑوس کے علاوہ نزدیکی رشتے داروں کے گھر بھی تلاشی شروع ہوگئی ۔ رات بھر گھر والے بچے کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکتے رہے ۔  آج صبح گھر سے تھوڑی سی دوری پر ایک تالاب میں چیل کوے کو دیکھ کر لوگ وہاں آئے ۔ لیکن کچھ پتہ نہیں چلا ۔ مگر اسی علاقے کے رہنے والے ڈیجیسٹر مینیجمنٹ گروپ کے لڑکے آئے اور اپنے پیٹھ پر آکسیجن باندھے تالاب میں اتر گئے اور بچے کو مردہ حالت میں برآمد کیا ۔ یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ پورا علاقہ ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔  اس معاملے میں پولیس اور مقامی ایک شخص گور چندر بسواس نے بتایا کہ کل دوپہر سے ہی بچے کی تلاش جاری تھی ۔ ہم علاقائی لوگ پنڈوا تھانے میں شکایت کئے ۔ آج صبح پنڈاوا تھانے کی پولیس اس ڈیجسٹر مینجمنٹ کی ٹیم کو تلاشی کے لئے تالاب میں اتارا اور اس اس بچے کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش میں لگی ہے کہ بچہ تالاب میں کیسے گیا ۔ گارجین کے ساتھ کسی کی دشمنی تو نہیں یا پھر حادثہ ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا