نئی ہٹی میں بم بلاسٹ کانپ اٹھا چنسورہ شہر سی پی کو لوگوں نے گھیرا نقصان کی بھر پائی کا مطالبہ ۔

 
 ہگلی9/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج دن کو دو بجے کے قریب اچانک سے ایک زوردار بم کی آواز سے چنسورہ گنگا ندی کے کنارے کا علاقہ کانپ اٹھا ۔ لاتعداد مکانوں کے دروازے دیواروں اور کھڑکیوں میں دراریں پڑ گئیں کئی مکانات کے کانچ ٹوٹ گئے جسکی وجہ سے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔  پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دوپر دو بجے کے قریب چوبیس پرگنہ کے نئی ہٹی رام گھاٹ ( چھائی گھاٹ ) کے قریب وہاں کی پولیس کچھ بم کو ناکام بنانے کے لئے اس جگہ کا انتخاب کی تھی اور جیسے ہی بم کو ناکام کرنے کی کوشش کی کہ ایکدم سے زوردار آواز ہوا اور آگ دھواں کی لو آسمان کی جانب بڑھی اور مصروم بلاسٹ کی شکل اختیار کرلی ۔ بم پھٹنے کی آواز اتنی زوردار اور طاقتور تھی کہ گنگا ندی کے اس پار یعنی چنسورہ امام باڑہ اور جیل کے قریبی علاقہ کانپ اٹھا ۔ اس حادثے کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر باہر آگئے ۔  ادھر اس حادثے کی اطلاع پاکر چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی متاثرہ علاقے چنسورہ میں پہنچ گئے ۔ مگر لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور کافی ہنگامہ بھی ہوا ۔ اسکے بعد کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ سب کا جو کچھ بھی نقصان ہواہے اسکی بھرپائی کی جائے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک واٹس ایپ نمبر دیا اور لوگوں سے کہا کہ جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہ اسکی تصویر اور وڈیوز بنالیں اور اس واٹس ایپ نمبر پر بھیج دیں ۔  حالانکہ لوگ انکی باتوں سے مطمئین نہیں ہوئے ۔  لوگوں نے کہا کہ گزشتہ سات دنوں سے اس علاقے ( نئی ہٹی رام گھاٹ ) پر بم کو ناکا کرنے کا کام چل رہا ہے ۔ پولیس ہمیں پہلے سے ہوشیار رہنے کے لئے کیوں نہیں بولی کوئی نوٹس جاری کیوں نہیں کیا ۔ کیا بم کو ناکام کرنے کا یہی سہی طریقہ ہے ؟ ایسے بہت سارے سوالوں کے بعد لوگ مظاہرہ پر اتر گئے ۔  بتایا گیا ہے کہ سات مکانات کا شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس اتنی لاپرواہی کیسے کر سکتی ہے ۔  وہیں جب اس حادثے کی خبر چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کو ملی تو وہ متاثرہ علاقے میں پہونچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بدھان سبھا میں میٹنگ میں تھا ۔ خبر پاتے ہی میٹنگ کی کاروائی چھوڑ کر سیدھے یہاں پہونچایا ہوں ۔ ساتھ ہی اپنے پرسنل کیمرہ مین کے ساتھ یہاں آیا ہوں اور مختلف علاقوں میں جاؤنگا لوگوں کا جو نقصان ہوا ہے اسکی تصویر و وڈیو گرافی کرکے وزیر اعلیٰ تک پہونچاؤنگا تاکہ نقصان کی بھرپائی جلد سے جلد کی جاسکے ۔  اس دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کون ، کس نے کیسی غلطی کی ہے وہ ابھی دیکھنے کا وقت نہیں ہے ۔ یہاں لوگوں کو راحت پہونچا نا ہی اولین کام ہوگا ۔ لوگ خوف کے مارے پریشان حال ہیں انکے پاس رہنا ضروری ہے ۔ رہی بات حادثے کی تو راستے پر چلنے کے دوران حادثہ ہوہی سکتا ہے ۔   ادھر نئی ہٹی کے علاقے میں اتنی بڑی مقدار میں بم کہاں سے آئے اور پولیس اسے ناکام کرنے کا طریقہ ایسا کیوں اپنائی تھی ۔ اس معاملے میں چند زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج سے کچھ دن پہلے نئی ہٹی کے محمود پور کے کسی پٹاخہ کارخانہ سے بموں کے ساتھ بم تیار کرنے میں استعمال ہونے والا مسالہ بھی کئی ٹرک برآمد کیا تھا اور انہیں سارے بموں کو گزشتہ سات دنوں سے یہاں دریا کنارے ناکام کیا جارہا تھا ۔ لیکن آج جو ہوا وہ بہت بھیانک تھا ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بم کے ساتھ کچھ اور بھی کیمیکل یا کیمیائی ہتھیار تھا جس کے پھٹنے سے اسطرح کا اتنا خطرناک دھماکہ ہوا ۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بم کے ساتھ المونیم ڈسٹ بھی تھا ساتھ ہی پوٹاشیم بھی شامل تھا ۔ جسکی وجہ سے بم کا سیل ( جو اوپر جاکر آگ چنگاری پھیلاتا ہے ) پھٹ گیا ۔ جسکی وجہ سے اکا اثر ڈیڑھ سے دو کیلومیٹر دور تک پہونچا اور یہی وجہ ہے کہ ندی کے اس پار کا علاقہ چنسورہ دہل اٹھا ۔  اب پولیس اور فورینسک ٹیم اس بات کا پتہ لگانے میں جٹ گئ ہےکہ آخر بم کو ناکام بنانے کے دوران حقیقت میں کیا ہوا ۔ جو پولیس عملے بم کو ناکام کرنے آئے تھے اور بلاسٹ کے دوران بھاگتے دیکھے کیا وہ محفوظ ہیں ؟ اس لئے کہ بلاسٹ کے ساتھ ہی وہاں پولیس کی گاڑی پر نظر آتش ہوگئی ۔ بم بلاسٹ کی آواز سے دور دور تک کے درختوں کے پتے بھی جھڑتے لوگوں نے دیکھا ہے ۔ خبر لکھے جانے تک بم کی آواز کو برداشت نہ کرنے کی صورت میں کئی لوگ بیمار پڑگئے ہیں انہیں اسپتال میں داخل کریاگیا ہے ۔ انکے علاوہ بزرگ اور حاملہ عورتیں بھی اسکی گرفت میں آئی ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا