ہگلی ضلع جرائم سے نجات کی طرف گامزن ، پولیس پبلک کی آپسی دوستی جرائم ختم کرنے میں اہل کردار ادا کرے گی : پولیس کمشنر ہمایوں کبیر

 
  ہگلی13/ جنوری ( محمد شبیب عالم ) جب سے چندن نگر پولیس کمشنر کے عہدے پر ہمایوں کبیر ہگلی ضلع میں آئے ہیں تب سے لگاتار جرم کو ختم کرنے کی فراق میں لگے ہوئے ہیں ۔ اور اسکے لئے وہ پولیس والا طریقہ تو اپنائے ہی ہوئے ہیں ساتھ ہی ایک اور طریقہ اپنا ئے ہیں اور وہ کہ عام لوگوں سے جڑا جائے ۔ انکے ذہن دل و دماغ سے پولیس کا خوف نکال کر دوستانہ ماحول تیار کیا جائے ۔ اس سے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہی لوگ اپنے علاقے میں شرپسند تیار ہونے سے پہلے ہی اسے خود ہی ختم کر دینگے ۔ اس لئے کہ انہیں اس پر کا یقین ہوگا کہ پولیس انکے ساتھ ہے ۔  یہ باتیں آج چنسورہ کا بدنام علاقہ روندر نگر جو مافیاؤں کا اڈہ کہا جاتا ہے جہاں بدنام زمانہ ٹوٹن بسواس کا کبھی حکومت چلتا تھا  ۔ مگر جیسے ہی یہاں ہمایوں کبیر قدم رکھے اسی دن سے ٹوٹن کے ساتھ اسکے سیکڑوں شاگرد جیل کی ہوا کھا رہے ہیں ۔ آج اسی روندر نگر علاقے کے میدان میں  " روندر نگر چلینج کپ 2020 " کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں علاقائی تمام چھوٹے بڑے اسکول کے بچے بچیوں کو تحفہ تحائف سے نوازا گیا ۔ دوہزار سے زائد ان بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔  اسکے علاوہ پولیس کمشنر اور ہگلی جرنلسٹ ٹیم کے مابین ایک دوستانہ فٹبال میچ بھی کھیلا گیا ۔ جس میں روایتی طور سے جرنلسٹ  کو 4 - 1 سے شکست جھیلنی پڑی ۔ یہاں کھیل شیدائیوں کی بھی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی ۔ علاقائی لوگوں میں اس قسم کے کھیل کو دیکھکر خوشی محسوس کرتے نظر آئے ۔  آج کی اس تقریب میں ریاستی وزیر زراعت مملکت و آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا ۔ چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار ۔ چنسورہ میونسپلٹی کے چئیرمین گوری کانتو مکھرجی کے علاوہ پولیس کمشنریٹ کی پوری ٹیم یہاں موجود تھی ۔  کھیل کے اختتام پر تپن داس گپتا کامیاب پولیس کمشنر کی ٹیم کے ہاتھ میں ٹرائی سونپ دیا ۔ اسکے بعد پولیس کمشنر ہمایوں کبیر رنر ٹیم جرنلسٹوں کے ہاتھ میں ٹرافی سونپ دیئے ۔ ساتھ ہی تحفہ تحائف سے بھی نوازا ۔   اسکے بعد ڈاکٹر ہمایوں کبیر نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب سے چندن نگر پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ ضلع جرائم سے نجات کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ۔  پولیس کمشنر کے زیرِ اہتمام علاقے میں آنے والے پولیس تھانے کے تمام علاقوں سے بدنام زمانہ مجرموں کو پکڑنے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جس میں اسی روندر نگر کا مشہور بدمعاش ٹوٹن اور اسکے شاگرد جیل کی ہوا کھارہے ہیں ۔ ساتھ ہی سیکڑوں ہتھیاروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں و دیگر اصلاحات بھی ضبط کئے جاچکے ہیں ۔  آئے والے دنوں میں پورے کمشنریٹ علاقے کو جرائم سے پاک کردیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس کے ساتھ پریس ( جرنلسٹوں ) کے کردار کی بھی سراہنا کئے ۔  انہوں نے اور کہا کہ اس طرح کی تقریب کا مقصد عوام ۔ پولیس اور پریس کے مابین دوستانہ تعلقات کو بڑھاوا دینا ہے ۔ تاکہ لوگ پولیس کی وردی سے خوفزدہ نہ رہیں پریس کی کارکردگی پر یقین کریں ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یقین ان علاقوں میں جرائم نہیں پنپ سکیں گے ۔  انہوں نے جو مجرم کہیں بھی ہیں وہ خود کو پولیس کے سپرد کردیں ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پورا ہگلی پولیس جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں گھیر لیا گیا ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اسطرح کے دوستانہ مقابلوں کی منصوبہ بندی کی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی ۔ آج کی اس تقریب میں شامل ہوکر تپن داس گپتا اور اسیت مجمدار نے فخر ظاہر کیا اور کہا کہ پولیس کمشنر ڈاکٹر ہمایوں کبیر کی کارکردگی ساراہنئے ہے ساتھ ہی پریس کے ساتھ لگاتار کھیل کا مظاہرہ بہت اچھا لگ رہا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا