امیت شاہ ماں کا دودھ پیا ہے تو بنگال کے کسی بھی ایک شخص کو نکال کردیکھاؤ ۔ تمہارے سر پر بال نہیں اگا دیئے تو کہنا : کلیان بنرجی

 
ہگلی4/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج رشرا میلہ 2020 کے افتتاح کے دوران شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی  مودی اور شاہ پر زبردست لفظی وار کیا ۔ انہوں نے مودی شاہ کو چلینج کرتے ہوئے کہا کہ ارے تم جنتا دوسری ریاستوں میں چلا چلاکر لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہو ۔ ہمت ہے تو مغربی بنگال کی سرزمین پر آکر یہاں کے لوگوں کو دھمکی دیکر دیکھا ۔ کان کھول کر سن لو مغربی بنگال کے کسی بھی ایک شخص کو سی اے اے این آر سی کے نام پر نکال کر دیکھاؤ اگر تمارے ٹکلے سر پر بال نہیں اگایا تو دیکھنا ۔   کلیان بنرجی آج ایک دم سے جزباتی لہزا بنائے ہوئے تھے ۔ انہوں نے سب سے پہلے میلہ کے مین گیٹ پر ربن کاٹا ۔ اسکے بعد منچ پر جیسے ہی چھڑے لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اسی وقت کہنے لگے کہ ہے کسی کی طاقت جو یہاں شامل ہندو مسلم تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ کردے ۔ میرے جسم میں جب تک خون باقی رہے گی کوئی بال بھی باں کا نہیں کر سکے گا ۔ مغربی بنگال پورے ہندوستان کو راہ دیکھاتا ہے ۔ مودی اور شاہ کے خلاف سب سے پہلے ممتا بنرجی آواز اٹھائیں تھی ۔ آج پورا ہندوستان مودی شاہ کے خلاف راستے پر اتر چکاہے ۔ ہندوستان میں رہنے والے سب ہندوستانی شہری ہیں ۔ آج لوگوں سے ہندوستانی ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ رہا ہے ۔ کیا ان دونوں کے پاس انکے والدین کا برتھ سرٹیفکیٹ ہے یا خود ان دونوں کا برتھ سرٹیفکیٹ ہے ؟ انہوں نے اور کہا کہ اب ڈرانا بند کرو ورنہ جھارکھنڈ ہوجائے گا ۔    واضح ہوکہ آج رشڑا میلہ 2020 کا افتتاح ہوا ۔ گیارہ روز چلنے والے اس میلے میں پہلے ہی دن لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا تھا ۔ اس دوران رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے " سمادھان " نامی ایپ کا اجراء ہوا ۔ چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ اس ایپ کے زریعے میونسپلٹی کی پوری کارکردگی پر نظر رکھی جا سکتی ہے ۔ ساتھ ہی لوگ اس ایپ کے زریعے اپنی شکایت بھی درج کرا سکے گے ۔  اس میلے میں کلیان بنرجی کی یومِ پیدائش بھی بڑے ہی دھوم دھام سے منائی گئی ۔ ساتھ ہی بال گیم کھیلا گیا ۔ ایک شخص بال کیچ کیا جسے موبائل فون بطورِ تحفہ دیا گیا ۔  اس تقریب میں ان سب کے علاوہ نائب چئیرمین زاہد حسن خان ۔ شری رامپور کے ایم ایل اے ڈاکٹر سودیپتو رائے  ۔ ایم ایل اے مانس مجمدار کے علاوہ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدرِ  دلیپ یادو بھی تشریف فرما تھے ۔ چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ میلہ کا مزہ لیجئے ساتھ ہی یہاں وائی فائی بھی بلکل مفت کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہاں ہر روز کلچرل تقریب بھی منعقد ہوگی ہندی فلم کے مشہور گلوکار اداکار سودیس بھوسلے کے علاوہ کئی فلمی ہستیوں سے آپ روبہ رو ہونگے ۔ ساتھ ہی قوالی و مشاعرہ بھی یہاں دیکھنے کو ملےگا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا