صنعت 4.0 مینوفیکچرنگ کی ترقی کیلئے مشرقی ہند میں اسٹارٹ اپ کے ساتھ آئی آئی ٹی کھڑگپور کا اشتراک


کولکاتا‘6/جنوری، 2020
آئی آئی ٹی کھڑگپور کی اعلیٰ درجہ کی مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی میں مرکز تعاون کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں نیز صنعت  4.0 کیلئے وسائل پر مبنی مشاورتی سطح پر ایم ایس ایم ای کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے۔ حالیہ اقدامات کے تحت وزارت برائے بھارتی صنعت و عوامی انٹر پرائزیز، حکومت ہند کے تحت بھارتی صنعت کے محکمہ کے ذریعہ فنڈ کی فراہمی کے سبب مرکز نے صنعتی تحقیقی انٹرن شپ کے طلبا کیلئے صنعتی مشاورت کو ترقی دینے پر مبنی کولکاتا انحصار اسٹارٹ اپ ہیمراج انفو کام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔
مرکز کے انڈسٹری کنسوٹیم میں ہیمراج انفو کام پہلا منظور شدہ ممبر ہے جس کی رہنمائی اہم صنعتیں مثلاً ٹاٹا موٹر، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا سنس، بھیل اور ایچ ای سی کررہی ہیں۔
مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر سورجا کے پال نے کہا کہ صنعت 4.0 درخواستوں کے سلسلے میں منٹر شپ کیلئے زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپ سے رجوع کیا جارہا ہے۔ فی الحال مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مزید ترقی کیلئے ہیمراج کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ ان کے ماہرین اور ساخت کی سطح پر مرکز کے ذریعہ سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
ہیمراج انفوکام ہندوستان نئی صنعتوں کو مستحکم کرنے کیلئے آئی او ٹی، اے آئی ایم ایل، روبوٹیکس اور آٹومیشن کے شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کررہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا