ٹھنڈے گھروں میں بیٹھکر سیاست کرنا بند کریں ورنہ لوگ انتخاب کے وقت آپکی اوقات بتادینگے : تپن داس گپتا

 ہگلی6/مئی ( محمد شبیب عالم ) ملک کورونا کی وجہ سے جیسے جیسے قسط وار لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جارہی ہے ۔ اسکو لیکر لوگوں میں خوف بھی بڑھتا جارہا ہے اور یہ لازمی بھی ہے ۔ اس لئے کہ پورے ملک کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں ہگلی ضلع میں جسطرح سے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ 
دیکھنے کو مل رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف و دہشت بڑی ہی تیزی کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔  اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن عمل لگاتار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔  وہ لاک ڈاؤن کے شروعاتی دنوں میں ہی لوگوں کو غذائی بحران سے بچانے کے لئے اپنے اسمبلی حلقہ میں لگاتار غذائی اجناس تقسیم کرتے دیکھائی دیئے ۔ وہیں ادھر گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے پورے اسمبلی حلقے میں گھوم گھوم کر دمکل کارکنان کی مدد سے گلی محلوں بستیوں کو سینیٹائز کرتے نظر آرہے ہیں ۔ آج ایک دفعہ پھر انہیں بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 9نمبر وارڈ سے لیکر جھولنیا موڑ ، 8 نمبر وارڈ ہنشیشوری مندر کا قریبی علاقہ اٹھارہ نمبر وارڈ صاحب تلہ موڑ ، پانچ نمبر وارڈ بانسبیڑیا اسٹیشن کا قریبی علاقہ بازار و سرکاری پلی کے علاوہ 6 نمبر وارڈ کا ملن پلی ، اسکے بعد تین اور چار نمبر وارڈ کے مختلف علاقوں کے بعد بیل تلہ بازار کو اپنے ہاتھوں سے سینیٹائز کرتے ہوئے نظر آئے ۔  اس درمیان انہوں نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بی جے پی کا نام لئے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن آتے ہی لوگوں کے گھروں گلی محلوں میں دن بھر دوڑتے رہتے ہیں اور وارے نیارے کرنے کی دہائیاں دیتے پھرتے ہیں اور آج اس مشکل وقت میں ان لوگوں کے قریب رہنے کی بات ہے تو یہ ٹھنڈے گھروں میں آرام فرمارہے ہیں ۔ ان سے گزارش ہےکہ ٹھنڈے گھروں میں بیٹھ کر سیاست کرنا بند کریں ورنہ لوگ انتخاب کے وقت آپکی اوقات بتا دینگے ۔  تپن داس گپتا نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ہم پورے علاقے کو سینیٹائز کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی ترقیاتی کاموں کو گنوانے کے ساتھ لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کی خوب تعریفیں کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ اس دوران انہوں نے اپنے اسمبلی حلقہ کے تمام لوگوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ آج میں انہیں کی وجہ سے لگاتار دوسری دفعہ ایم ایل اے ہوں اور وزیر اعلیٰ کے احسان پر وزیر ہوں ۔ اس لئے میرا فرج ہے لوگوں کی خدمت کرنا انہیں محفوظ رکھنا ۔ اگر یہ محفوظ نہیں رہے تو میں کیسے محفوظ رہونگا ۔      وہیں دوسری جانب بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت گنجس جوٹ مل کی کچھ مزدور کالونی اور گیارہ نمبر وارڈ کے قاضی محلہ کے علاقوں کو ابھی تک سینیٹائز نہیں کرنے کی شکایتیں مل رہی ہیں ۔ اب دیکھنا ہوگاکہ آئندہ دنوں میں ان علاقوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے یا نہیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same