آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا عوامی خدمات میں کوشاں

 ہگلی14/مئی ( محمد شبیب عالم ) جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے اسکے پہلے ہی ہفتے سے آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کی خدمت میں لگاتار لگے ہوئے ہیں ۔ میونسپلٹی سے لیکر پنچایت تک کے سبھی علاقے گلی محلہ کوچوں کو سینیٹائز خود بھی کررہے ہیں اور دمکل کارکنان کی مدد سے بھی کرواتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ اسکے علاوہ لگاتار غریب ضرورت مندوں کے علاوہ بےروزگاروں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم بھی کرتے دیکھے جارہے ہیں ۔ کہیں مفت کی سبزی بازار لگاکر لوگوں کے درمیان طرح طرح کی سبزیاں تقسیم کررہے ہیں تو کہیں دال چاول موڑھی تیل بسکٹ اور دیگر ضروریات کے سامان تقسیم کرتے نظر آرہے ہیں اور انکا ساتھ بخوبی ان سب علاقوں کے ترنمول کارکنان بھی دے رہے ہیں ۔ آج ایک بار پھر وہ بانسبیڑیا کے دو نمبر ، پندرہ نمبر ، سترہ نمبر اور اکیس نمبر وارڈ کے علاوہ موگرا دو نمبر پنچایت کے نیم تلہ علاقے میں ضرورت مند و بےروزگاروں کے درمیان سبزیوں کے ساتھ چاول بھی تقسیم کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک میری جانب سے عوامی خدمات بھی جاری رہے گا ۔ اس لئے کہ لوگوں کے اس مشکل وقت میں ابھی کام میں نہیں آؤنگا تو کب آؤنگا ۔ اس وقت لوگوں کو میری ضرورت ہے اور میرا فرض بھی تو ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا