بی جے پی کی ایم پی خود تو دیکھائی نہیں دیتی ہے اور ترنمول کے خلاف گندی سیاست کررہی ہے : کلیان بنرجی

 ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج یہ باتیں شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی ہگلی لوک سبھا کے علاقے میں ایم ایل اے تپن داس گپتا کے ساتھ غریب ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا ۔  انہوں نے مقامی بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خود تو موت کے ڈر سے گھر میں چھپی بیٹھی ہے اور جو لوگ عوام کی خدمت کرنے کے لئے راستے پر اترے ہیں انکے خلاف گندی سیاست کررہی ہے ۔ انہیں سیاست کرنا ہے تو کریں ہم عوام کے ساتھ پہلے بھی تھے اس لاک ڈاؤن میں بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔  وہ یہاں کی ایم پی ہونے کے باوجود بھی لوگوں کے اس مشکل وقت میں دیکھائی نہیں دیتی ہیں ۔ اسکا جواب انہیں عوام کو دینا ہوگا ۔ مجھے دیکھو میں یہاں کا ایم پی نہیں ہوں پھر بھی یہاں کے لوگوں سے ملنے یہاں کے ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے یہاں گلی محلوں میں گھوم رہا ہوں ۔ اس لئے کہ میرا اور میری پارٹی کا مقصد ہے عوام کی خدمت کرنا سیاست کرنے کا وقت ابھی نہیں ہے ۔  واضح ہوکہ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ساتھ شری رامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی بھی آج بانسبیڑیا ، موگرا ، تریوینی ، پولوا اور دیگر کئی علاقوں میں کئے یہاں کے ضرورت مند بےروزگار لوگوں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم کئے ۔  آخر میں تپن داس گپتا نے بھی کلیان بنرجی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ کچھ لوگ ایئر کنڈیشن گھروں میں بیٹھے بیٹھے سیاست کررہے ہیں ۔ کل لاک ڈاؤن سے قبل کچھ علاقوں میں جاکر خود کو عوام کا سچا خدمت گار بتاتے نہیں تھک رہے تھے اور جب حقیقیت میں خدمت کرنے کا وقت آیا تو گھر بیٹھے سیاست کررہے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا