جماعت اسلامی ہند کی وفد تیلنی پاڑہ جاتے وقت بلوائیوں کے شکار ۔

 ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج تیلنی پاڑہ کی صورتحال جاننے کے بعد دوپہر کے وقت کولکاتا سے جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کا وفد چندن مگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کو ڈیپوٹیشن دینے پہونچی ۔ ساتھ ہی بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کی مسلانوں کے خلاف زہر افشانی پر اسکے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بھی شکایت کرنے گئی ۔ اس وقت سی پی سے ملاقات نہیں ہوپائی ۔ اسکے بعد یہ لوگ موقعے واردات کی جانب بڑھ رہے تھے کہ متاثرہ لوگوں سے باتیں کی جائے ۔ ابھی باراسات موڑ یعنی تیلنی پاڑہ موڑ سے پہلے ہی کچھ شرپسندوں نے انکا نام پلیٹ اور گاڑی میں بیٹھے ٹوپی داڑھی والوں کو دیکھ کر حملہ کرنے کی کوشش کئے ۔ اس وقت انکا ڈرائیور گاڑی تیز بھگاکر آگے بابو بازار موڑ سے اندر داخل ہونا چاہا ۔ مگر وہاں سیکڑوں کی تعداد میں شرپسند ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں اور ہتھیار وغیرہ لیئے گاڑی کی جانب بڑھ اور انکور اسپتال تک پیچھا کیا ۔ لیکن گاڑی تیز تھی کسی پر وار نہیں کرپائے لیکن گاڑی پر کئی جگہ خروچیں آئی ۔ یہ وفد بھاگ کر سامنے بھدریشور تھانے میں پناہ لیا ۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس والے سے شکایت کی تمام باتیں سنا مگر تحریری شکایت لینے سے انکار کیا اور کہا کہ ابھی وقت نازک ہے آپ لوگ چلے جائیں کسی بھی طرح کے لوگوں کو موقعے واردات پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا