آج سےچار دنوں تک ریاست میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 کولکاتا 16/مئی  - محکمہ موسمیات   کے مطابق  سنیچر  کی شام سے ریاست کے کچھ اضلاع میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  علی پور میں محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے ہفتے کے روز تیز طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس اثر کی وجہ سے  ریاست کے ساحلی علاقوں میں آئندہ تین سے چار دن تک بھاری بارش کی توقع ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہفتے سے اتوار تک بارش جاری رہے گی۔  اور  سوموار  کے بعد  یہ طوفان شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھ جائے گا۔

 موسم کے بدلتے ہوئے مزاج  کے پیش نظر  محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو سمندر جانے سے منع کیا گیا ہے۔  جو سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد واپس آجائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same