پیوش گوئل جیسا نااہل ریلوے وزیر ہندوستان نے پہلے کبھی نہیں دیکھا : کلیان بنرجی

ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بروز اتوار شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی شری رامپور اسٹیشن کے قریبی علاقے میں ضرورت مند لوگوں کے درمیان غزائی اجناس تقسیم کرنے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر ریل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوش گوئل جیسا نااہل وزیر ریل ہندوستان کے لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔  انہوں نے اور کہا کہ ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینیں کھڑی کرکے رکھی گئی ہیں ۔ کہا گیا تھا کہ ان ٹرینوں کو کرنطین ٹرین کے طور پر رکھا جارہا ہے جگہ کورونا متاثرین کو انہیں ٹرینوں میں کرنطائین کیا جائے گا ۔  لیکن معاملہ بلکل اسکے برعکس ہے ۔ ان ٹرینوں کو صرف دیکھانے کےلئے جگہ جگہ اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر کھڑا کرکے رکھا گیا ہے ۔ اس متعلق ریاستی حکومت یا مقامی انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔  ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔ جسکی وجہ سے کرنطائن سینٹرس کی بھی ضرورت بڑھتی جارہی ہے ۔ لوگوں کو یہاں وہاں رکھا جارہا ہے اور اسٹیشنوں پر چند ریلوے کی بوگیاں کھڑی کرکے اس پر کوارنٹائن ٹرین کی تختیاں جھلا دی گئی ہیں ۔ جب کہ اسکے لئے کوئی بھی انتظامات نہیں ہیں صرف دیکھاوے کے لئے ہی یہ ٹرینیں کھڑی کرکے رکھی گئی ہیں ۔  کلیان بنرجی یہیں نہیں رکے انہوں نے امیت شاہ کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ امیت شاہ اور پیوش گوئل کے ڈرامے کو سمجھ چکے ہیں ۔ یہ لوگ کچھ نہیں بس سیاسی مفاد کےلئے ہی مغربی بنگال حکومت کی مخالفت کررہے ہیں اور الٹے سیدھے بیان بازی کررہے ہیں ۔ اسکے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same