موگرا میں بیوی کی قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) موگرا کے گج گھنٹہ علاقے میں گزشتہ کل رات ایک خاتون کے قتل کی واردات سامنے آئی ۔ ایک تیزدھار اصلحہ سے خاتون کی گردن کاٹ کر ہلاک کردہ گیا ۔ قتل کا الزام خاتون کے شوہر پر لگائی گئی ۔ اس قتل کی اطلاع ملتے ہی موگرا تھانے کی پولیس ڈی ایس پی کرائم شبھاشش چودھری اور موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچ گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے مہلوک کا نان پرینکا پودار عمر 30 سال بتائی ۔ اسکے بعد پولیس قاتل کی تلاش میں لگ گئی اور واردات کے کچھ ہی گھنٹوں کے درمیان مہلوک کے شوہر کرشنا پودار کو گرفتار کرلی ۔ آج صبح موگرا تھانے میں لاکر گھنٹوں اس شخص سے پولیس تفتيش کی اور آخر کار شوہر نے گناہ قبول کرلیا ۔ اس معاملے میں پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج سے بارہ سال پہلے موگرا تھانہ کے تحت کالی تلہ کے علاقے کا رہنے والا کرشنا پودار کے ساتھ پرینکا کی شادی ہوئی تھی ۔ انکے دو بچے بھی ہیں ۔ اس معاملے میں پرینکا کی ماں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ شوہر کے ظلم و زبر سے تنگ آکر پرینکا اپنے میکے چلی آئی اور کچھ دنوں بعد اپنے میکے کے قریب ہی ایک کرائے کا مکان لیکر اپنے دونوں بچوں کے ساتھ رہنے لگی ۔ پرینکا کی ماں نے اور کہا کہ گزشتہ کل شام شاڑھے سات بجے کے قریب چاؤمین خریدنے کےلئے پاس کے ہی ہری مندر کے علاقے میں گئی تھی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہیں پر اسکا شوہر آیا اور کھلے عام تیزدھار چھوری سے گردن پر وار کرکے فرار ہوگیا ۔ لوگوں نے کہا کہ اس کے پیٹ پر بھی وار کیا گیا تھا ۔ آج گرفتاری کے بعد پولیس ابھی نہیں بتائی کہ اس نے قتل کیوں کس لئے کیا تھا ۔
Comments
Post a Comment