بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل میں سماجی دوری کا احترام کرتے ہوئے کام شروع مزدوروں میں خوشی کی لہر ۔
ہگلی7/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بروز جمرات بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مزدوروں کے لئے کھول دیا گیا ۔ عید سے قبل کارخانے میں کام شروع ہونے سے یہاں کے مزدوروں میں بے انتہاء خوشی دیکھی گئی ۔ گنجس جوٹ مل کے پرسنل منیجر اتانو کمار دتو نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے بنیاد پر آج سے کام شروع کی گئی ہے ۔ سماجی دوری کا سختی سے عمل کرتے ہوئے کارخانے کے مین گیٹ پر دروان پی پی آئی کٹ پہن کر مزدوروں کی اسکریننگ کرنے اور انکے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد ہی ڈپارٹمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں شفٹ میں کام شروع ہوگیا ہے ۔ مگر آٹھ گھنٹے نہیں مزدوروں سے سات گھنٹے ہی کام کروائے جارہے ہیں ۔ Aشفٹ صبح 6 بجے سے دن کو ایک بجے تک Bشفٹ دوپہر کے دو بجے سے رات 9بجے تک اور نائٹ شفٹ رات دس بجے سے صب کے پانچ بجے تک کروائی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہر شفٹ کے بعد جو ایک گھنٹہ کا وقفہ رکھا گیا ہے اس درمیان ڈپارٹمنٹ کو سینپٹائز کیا جارہا ہے ۔ اسکے بعد ہی دوسرے شفٹ کے مزدور کام پر لگ رہے ہیں ۔ ساتھ ہی بغیر ماسک کے کسی بھی مزدور کے کارخانے کے اندر داخلہ ممنوع ہے ۔ اتانو کمار نے اور کہا کہ ابھی صرف ایک شفٹ میں دو سو مزدوروں کو ہی کام کرنے کی اجازت ملی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ابھی پورا ڈپارٹمنٹ چالو نہیں کیا گیا ہے فلحال اسپیننگ ، کپ وائنڈنگ ، ماگھی کل اور میکرول ڈپارٹ ہی چالو کیا گیا ہے ۔ تانت سیلائی گھر بیما ابھی بند ہے ۔ ہگلی ضلع میں ابھی صرف دو کارخانے کو چلانے کی اجازت ملی ہے ۔ ایک گنجس اور دوسرا شیام نگر نارتھ ( بھدریشور ) یہاں بھی دو سے ڈھائی سو مزدور ہی کام کررہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں جوٹ ملیں ایک ہی مالک کی ہے ۔ ادھر ایک طرف جہاں جوٹ مل کھلنے سے مزدوروں میں خوشی کی لہر ہے ۔ انکو خوشی اس بات پر زیادہ ہےکہ لگتا تھا یہاں اس علاقے میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے والی ہے شاید ؟ وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب جوٹ مل کھل سکتی ہے تو ہماری دکانیں کیوں نہیں کھل سکتی ؟ بازار کیوں نہیں کھل سکتے ؟ ساتھ ہی کارخانے میں جہاں سماجی دوری کا احترام کرکے لوگ کام کرسکتے ہیں تو یہاں کے عبادت گاہوں میں کیا یہ عمل شروع نہیں کیا جاسکتا ؟ ہم ضلع انتظامیہ کے شکریہ گزار ہیں جنہوں نے کارخانے کو چلانے کی اجازت دیئے ۔ اس سے مزدوروں کے مالی مسائل و تنگی کے ساتھ ذہنی توازن بھی درست ہوجائے گی ۔ لوگ نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سے گزارش کریں گے کہ جسطرح سے آپ کارخانہ کھولنے کی اجازت دیئے ہیں ۔ اسی طرح سے ہماری عبادت گاہوں دکانیں اور بازار کو بھی کھولنے کی اجازت دیں ۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم بلکل سماجی دوری کا احترام کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہرگز نہیں ہونے دینگے ۔
Comments
Post a Comment