سپر سائیکلون سے تباہی کے بعد اترپاڑہ میں پھر سے درخت لگانے کا کام شروع لوگوں سے بھی پودے لگانے کی گزارش کی گئی ۔
ہگلی31/مئی ( محمد شبیب عالم ) امفان طوفان کی وجہ سے ریاست کے کولکاتا سمیت مختلف اظلاع میں بڑی تباہی ہوئی ۔ اس تباہی میں بڑی تعداد میں درخت بھی گرگئے ہیں ۔ شاید ہی کوئی علاقہ گلی محلہ شاہراہ ایسا نہ ہو جہاں دو چار درخت نہیں گیرے ہوں ۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں پھر سے درخت لگانے کا کام گزشتہ دنوں شروع ہوا تھا ۔ اب اس فہرست میں ایک نام اور جڑگیاہے ۔ وہ نام ہے اترپاڑہ میونسپلٹی کا جس نے اپنے علاقے میں پھر سے درخت لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کولکاتا کے بعد ریاست میں وہ پہلا میونسپلٹی ہے جو پھر سے درخت لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔ اس معاملے میں اترپاڑہ میونسپلٹی کے چئیرپرسن دلیپ یادو نے آج صبح کہا کہ ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے درخت ضروری ہے ۔ لیکن گزشتہ دنوں قدرتی طوفان نے درختوں کو اکھاڑ پھینکا ہے ۔ اسی وجہ سے ہم نے سوچا کہ درختوں کو دوبارہ لگانا چاہئے اور آج سے ہم میونسپلٹی کے کن کن علاقوں میں درخت لگایا جائے گا اسکی نشاندہی شروع کردی گئی ہے اور لگاتار دو تین دنوں تک ہم درخت لگانے کا کام کرتے رہینگے ۔ اس عمل سے ہم عام لوگوں کو بھی شجرکاری کی افادیت کو بتائیں گے اور لوگوں کو یہ پیغام پہونچائیں گےکہ آپ بھی اپنے اپنے علاقوں میں درخت لگائیں ۔ واضح ہوکہ گزشتہ دنوں امفان طوفان کی وجہ سے سیکڑوں درخت گرگئے ہیں ۔ ایسے میں کچھ ایسے بھی درخت ہیں جنہیں بلڈوزر کی مدد سے دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایسے ان اور بھی درختوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جو آدھے ادھورے گیرے پڑے ہیں ۔ جیسے اترپاڑ اسٹیٹ جنرل اسپتال کے اندر کا ایک سیکڑوں سال پرانا درخت کو بلڈوزر کی مدد سے کھڑا کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی بھدرکالی ایسوسی ایشن میدان کے پاس بھی ایک درخت کو ایسے ہی کھڑا کیا گیا ۔ اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں پودے بھی لگائے جارہے ہیں ۔ دلیپ یادو نے لوگوں سے اپیل کیا کہ درخت پودا لگانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
Comments
Post a Comment