بانسبیڑیا میں سماجی دوری کا خیال رکھکر سی پی آئی ایم کا دعوت افطار

 ہگلی23/مئی ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 19 نمبر وارڈ سی پی ایم کے جانب سے آج دعوت افطار کا اہتمام وارڈ کے کل گیارہ سو لوگوں کے لئے کیا گیا ۔  اس سال رمضان المبارک کا مہینہ کورونا وائرس اور اسکی وجہ سے لاک ڈاؤن قانون نے لوگوں کی 
خوشیوں کو بھی قید کرکے رکھ دیا اور یہی وجہ ہے کہ اس بار رمضان بلکل سادگی کے ساتھ لوگوں نے منایا  ۔  اسی وجہ سے جہاں مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی سیاسی سماجی  ملی ادبی افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا تھا وہ اس سال بلکل دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع کے لوگ بھی مرکزی حکومت کی قانون پر سختی سے عمل کرتے نظر آئے ۔  آج یہاں سی پی آئی ایم کی کونسلر رافیہ خاتون کے شوہر سرف الدین عرف ہپی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان سماجی دوری پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے اور اسی وجہ سے آج گیارہ سو لوگوں کو دعوت افطار دی گئی مگر انہیں کہیں جمع نہیں کیا گیا بلکہ لوگوں نے گھروں میں پہونچا دیا گیا ۔  اس نے اور کہا کہ کچھ قریبی دوست احباب کی مالی مدد اور سی پی آئی ایم پارٹی ممبران کی تعاون سے یہ دعوت افطار منعقد کی گئی ۔  جس میں سابق کونسلر ذولفقار علی  پارٹی ممبر ارشد علی اور دیگر کارکنان نے کافی اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقعہ پر کونسلر رافیہ خاتون نے کہی کہ آج گزشتہ دوماہ سے ہم لاک ڈاؤن کے شکار ہیں اور ابھی یہ مصیبت جھیل ہی رہے تھے کہ امفان نے باقی تمام کثر پوری کرلی ۔ ایسے میں بھلا کون خوش رہ سکتا ہے ۔ گزشتہ دو ماہ سے ہم مسجدوں سے بھی دور ہیں نماز باجماعت پڑھنے پر پابندی ہے ۔ ایسے میں ہیں دل سے عید کی خوشیاں بھی نہیں منا پائیں گے ۔ لیکن میں پھر بھی اپنے تمام ماں بہنیں بڑے بزرگ بچوں کو عید کی مبارکباد دیتی ہوں اور اللہ تعالی سے گزارش کرونگی کہ اس مہلک مرض کی گرفت سے ہم سب کو دور رکھے اور ہم سب جو اسکی وجہ سے قید ہیں اللہ تعالی ہمیں آزاد کردے تاکہ آئندہ ہم سب قوم و ملت ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دیں ۔ آمین 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا