آئندہ اتوار تک ریاست میں لگاتار بارش ہونے کا امکان : محکمہ موسمیات
کولکاتا 6/ مئی (محمد شبیب عالم ) ایک طرف لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں قید ہیں تو دوسری طرف موسم بھی مسائل پیدا کررہا ہے۔ کولکاتا کے علی پور میں محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے مطابق ، خلیج بنگال میں چکرواتی طوفان اور کم دباؤ کی وجہ سے جس میں کولکاتا ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنا ، مشرقی اور مغربی میدنی پور ، بردوان ، بانکوڑہ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تمام اضلاع میں آئندہ اتوار تک لگاتار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ کولکاتا و اضلاع میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات تیزرفتار طوفان آیا ۔ صبح 3:00 بجے کے قریب 71 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں جو 3 منٹ تک چل رہی تھیں ۔ جسکی وجہ سے کولکاتا و اضلاع میں کئی جگہوں پر درخت گرنے و مالی نقصانات کی اطلاع ملی ۔ تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکیں سنسان تھی آمدورفت نہیں ہو رہی تھیں۔ لہذا اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے ۔ محکمہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگلے اتوار تک بارش اسی انداز میں جاری رہے گی۔ جمعرات سے بارش کی مقدار میں اضافہ ہوگی ۔ ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہےکہ شمالی بنگال یعنی دارجیلنگ ، کلیمپونگ ، علی پورڈوڑ اور کوچ بیہر میں بھی تیز بارش ہوگی۔ وہیں بارش کے ساتھ اولے بھی گر سکتے ہیں۔ ہوائیں 40 سے 50 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ بدھ کے روز کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری کم ہوکر 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ منگل کی شام کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول پر تھا ۔ محکمہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے موسم ہلکی سرد پڑ گئی ہے ۔

Comments
Post a Comment