کورونا نے شری رامپور کا تاریخی رتھ یاترا کو روکا عقیدت مندوں میں مایوسی
ہگلی30/مئی ( محمد شبیب عالم ) شری رامپور کے تحت مہیش علاقے کا مشہور اور قدیم رتھ یاترا کے پہیئے پر اس سال لگام لگ نے جارہی ہے ۔ اس سال 624 واں رتھ یاترا منعقد ہونے والا تھا ۔ لیکن اس سال پوری دنیا کے ساتھ ریاست میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جو صورتحال بنی ہے آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ آج اس مہلک مرض کی گرفت میں آدھی دنیا آچکی ہے اور آج حالات اس قدر ہوگئے ہیں کہ تمام مذہبی عبادت گاہوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس معاملے میں مختلف مذاہب کے زیادہ تر لوگ آج یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ شاید ہم لوگ کوئی بڑی گناہ کئے ہیں اسی وجہ سے ہمیں عبادت گاہوں میں جانے کی پابندیاں لگ گئی ہیں ۔ شری رامپور مہیش علاقے کے اس تاریخی رتھ یاترا کے سلسلے میں آج ضلع انتظامیہ کے ساتھ رتھ کمیٹی کے کارکنان کے درمیان آج خصوصی میٹنگ ہوئی ۔ جہاں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت اور حکومت کی گائیڈ لائن کو مانتے ہوئے اس سال رتھ یاترا نہیں نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ریاست کا تاریخی رتھ یاترا کے طور پر اسے منصوب کیا جاتا ہے ۔ جہاں ریاست کے مختلف اضلاع کے لوگ یہاں آتے ہیں ۔ ایسے میں لوگوں کی یہاں بھیڑ جمع ہوگی تو کورونا وائرس کے بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔ اسی بات کو خیال میں رکھکر اس بار یاترا منسوخ کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں رتھ کمیٹی کے انتظامیہ نے کہا کہ رتھ یاترا نہ نکال کر اس سال چھوٹا سا رتھ بناکر وہیں مندر کے احاطے میں رسم ادا کرکے اس سال رتھ پوجا کی عمل پوری کی جائے گی ۔ اس معاملے میں شری رامپور میونسپلٹی کے چئیرمین پرسن امیو مکھرجی نے کہا کہ میں بچپن سے یاترا دیکھ رہا ہوں مگر آج ہم سے کوئی بڑی گناہ ہوگئ ہے جسکی وجہ سے ہم اپنا تہوار بھی نہیں منا سکتے ہیں اور عبادت سے بھی محروم ہورہے ہیں ۔ لیکن ہمیں اپنی گناہوں کی تلافی کرینگے اور ہمیں یقیں ہےکہ وہ ہمیں معاف کردیگا اور آئندہ سال بہتر طریقے سے تہوار منائیں گے ۔
Comments
Post a Comment