ممبئی سے مزدور اسپیشل ٹرین مہاجر مزدوروں کو لیکر ڈانکونی پہونچی
ہگلی19/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ رات ممبئی سے مہاجر مزدوروں کو لیکر ہگلی ضلع کے ڈانکونی اسٹیشن پہونچی مزدور اسپیشل ٹرین ۔ قریب دوماہ بعد گھر واپسی پر لوگوں کے درمیان خوشی دیکھی گئی ۔ ریل زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس ٹرین میں ہگلی ضلع کے 306 مزدور سوار تھے ۔ انکے علاوہ ہوڑہ شمال و جنوبی 24پرگنہ ، بردوان ضلع کے بھی مزدور بھی شامل تھے ۔ دیر رات ڈانکونی اسٹیشن پر پہونچنے پر مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ یہاں ضلع انتظامیہ سے لیکر ڈانکونی میونسپلٹی کے چئیرمین بھی مزدوروں کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے ۔ اسٹیشن پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کا صحت کی جانچ کروائی گئی ۔ جیسا کہ ابھی ہورہاہے ۔ اسکے بعد انہیں مقامی لوکوموٹیو سینٹر لے جایا گیا جہاں انکے کھانے پینے کا بھی بہتر انتظامات کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں انکے گھروں تک پہونچا یا گیا ۔ اس موقعے پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو اور ڈانکونی میونسپلٹی کی چئیر پرسن کے علاوہ دیگر ترنمول کارکنان بھی دیکھے گئے ۔
Comments
Post a Comment